پانی : بڑھتی عمر کے اثرات سےبچاؤ کا زریعہ

12  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آدمی ہو یاعورت دونوں کو ہمیشہ اپنی بڑھتی عمر کی فکر لاحق ہوتی ہےاورحقیقت بھی یہ ہی ہے کہ کوئی بھی بوڑھا ہو نا نہیں چاھتا ہے مگر کبھی نوٹ کیا آپ آپ نےکہ ہم بڑھاپےسے تو ڈرتے ہیں مگر صحت مند اور توانا رہنے کہ کوئی اقدامات نہیں کرتے ہیں ۔ایک دور تھا جب صرف خواتین اپنی عمر کو لے کر کے بہت فکر مند ہوتی تھیں اور اگر انھیں کوئی آنٹی کہہ کر پکارے تو وہ ناراضگی کا اظہار کرتی تھیں۔

مگر اب یہ ہی حال مرد حضرات کا بھی ہے اب انھیں بھی اپنی بڑھتی عمرکی پریشانی لاحق ہو نے لگی ہےاور وہ بھی سدا بہار کی طرح سدا جوان رہنا چاھتے ہیں ۔یہ بات تو ہم سب کو معلوم ہے کہ پانی وہ نعمت ہے جس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔ انسان کچھ وقت کے لیے بھوک تو برداشت کرسکتا ہے لیکن بھوک کے مقابلے میں پیاس کے آگے ہار جاتا ہے۔ ہمارے جسم کو بہت زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسم میں اس کی کمی کو چاہے پینے کے صاف پانی سے پورا کیا جائے یا پھر سبزیوں، پھلوں ، مشروبات، جوسز یا اور ایسی غذائوں سے جن میں پانی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ، پانی اندرونی اور بیرونی دونوں صورتوں میں جلد کی حفاظت کرتا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ایک نارمل شخص کو دن میں کم سے کم 8 سے 12 گلاس پانی ضرور پینے چاہئیں۔ جدید طبی تحقیق کےمطابق انسانی جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے جب کہ پانی کی کمی سے انسان ناصرف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہےبلکہ اس کی جان بھی جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔وہ خواتین و حضرات جو بڑھتی عمرسے پریشان ہیں ان کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں تاکہ وہ اپنی عمر سے کم دکھائی دیں اور ان کی جلد بھی نرم، ملائم اور چمکتی ہوئی نظر آئے اور لوگ انھیں دیکھ کر رشک کریں۔ پانی کا استعمال اگر نیچے دیے گئے طریقوں کے مطابق کیا جائے تو کامیابی یقینی ہوسکتی ہے۔دن میں 2 سے4 لیٹر پانی پینے سے بڑھتی عمر میں نمایاں کمی دکھائی دیتی ہے ۔جلد اور صحت کی دیکھ بھال کے لیے صاف اور منزل واٹر کو زیادہ ترجیح دیں۔ٹھنڈے پانی کی نسبت اگر نیم گرم پانی استعمال کیا جائے تو جلد کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔نہار منہ پانی کم سے کم 4 گلاس ضرور پئیں یہ گردوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ جلد کی صفائی کے لیے بھی موثر ہے۔

پانی زیادہ پینا جسم کے میٹابولک سسٹم کو درست رکھتا ہے۔پینے میں پانی کا زیادہ استعمال سے خون پتلا ہوتا ہے جو ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔بڑھتی عمر سے خود کو بچانے کےلیے خواتین اور حضرات کو ہر ایک گھنٹے کے بعد پانی کا ایک گلاس پینا چاہیے۔یاد رہے کہ دن بھر میں جتنا زیادہ پانی پیئیں گے اس سے چہرے کے بے جان سیلز ختم ہوجاتے ہیں ۔

پانی زیادہ پینے سے جلد کی چمک اور کشش اور زیادہ بڑھنے لگتی ہے۔ٹھنڈا پانی پینے سے جسم کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے جس کے باعث کیلوریز ختم نہیں ہوتیں ۔ آپ میٹھے پانی سے چہرہ دھوئیں ، کھارا پانی جلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔جلد اور عمر کو جوان رکھنے کے لیے پانی میں لیموں کا استعمال حیرت انگیز طور پر اپنا اثر دکھاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…