ہڈیوں کی کمزوری دور رکھنے میں مددگار غذا

12  جولائی  2018

اٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی ہڈیوں کو ہمیشہ مضبوط رکھنا چاہتے ہیں تو پھلوں، سبزیوں، گریوں، زیتون کے تیل اور مچھلی وغیرہ کو زیادہ کھانا شروع کردیں۔ یہ بات اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ بولوگنا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پھلوں، سبزیوں، گریوں، زیتون کے تیل اور مچھلی پر مشتمل غذا کو عادت بنالینا عمر بڑھنے سے ہڈیوں میں آنے والی کمزوری سے تحفظ دے سکتا ہے۔

ہڈیوں کی کمزوری کی 6 خاموش علامات تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ یہ غذا امراض قلب، الزائمر اور کینسر جیسے امراض سے بچانے میں بھی مدد دیتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ یہ پہلی طویل المعیاد تحقیق ہے جس میں بڑھتی عمر میں ہڈیوں کی صحت پر غذا کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اس تحقیق کے دوران ایک ہزار سے زائد رضاکاروں کی غذائی عادات کا جائزہ ایک سال سے زیادہ تک لیا گیا۔ محققین نے دریافت کیا کہ ایسے افراد جن کی ہڈیوں کی صحت ٹھیک تھی، ان میں تو اس غذا کے نمایاں اثرات دیکھنے میں نہیں آئے، مگر ہڈیوں کے بھربھرے پن کے شکار افراد کے لیے یہ غذا بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوئی۔ وٹامن ڈی کی کمی ظاہر کرنے والی 5 علامات انہوں نے بتایا کہ عام طور پر عمر بڑھنے سے کولہوں کے جوڑ کی ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں اور ان کے فریکچر کا خطرہ بڑھتا ہے، تاہم یہ غذا اس حصے کو مضبوط بناتی ہے۔ اب محققین اس حوالے سے زیادہ لمبی تحقیق کرنے پر غور کررہے ہیں تاکہ جانا جاسکے کہ یہ غذا کس حد تک ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…