گردوں کی بیماری : علامات احتیاط اور علاج

12  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر ایک پوسٹ پڑھی جس کا مفہوم کچھ اسطرح تھاکہ جسم کے تمام اعضاء میں گردے پڑھے ہی ننالائق ہیں جب دیکھو فیل ہو جاتے ہیں ۔ پڑھ کر ہنسی بھی آئی اور دیکھ بھی ہوا کیونکہ واقعی گردوں کا مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ جس کی وجہ بے احتیاطی ، لاپرواہی اورغیر مناسب غذا کا استعمال ہے۔ گردے کیا کرتے ہیں گردے ہمارے جسم میں گمنام ہیروں کی طرح ہوتے ہیں۔

جو کچرے اور اضافی مواد کو خارج کرتے ہیں جبکہ یہ نمک، پوٹاشیم اور تیزابیت کی سطح کو بھی کنٹرول کرتے ہیں ۔ جس سے بلڈ پریشر معمول پر رہتا ہے ، جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار بڑھتی ہے اور خون کے سرخ خلیات بھی متوازن سطح پر رہتے ہیں ۔ گردوں کے امراض کافی تکلیف دہ اور جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں ۔ تاہم دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی کا استعمال گردوں کے امراض کے نتیجے میں موت کے خطرے کو ٹال سکتاہے ۔ گردوں کا مرض کیسے ہوتاہے ڈربی رائل اسپتال کی ایک تحقیق کے مطابق جسم میں پانی کی شدید کمی کے نتیجے میں گردے خون میں موجود زہریلے مواد کو فلٹر کرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں اور جمع ہونے والا فضلہ گردوں کے فیل ہونے کا باعث بن جاتاہے ۔ ایسے افراد کی زندگی بچنے کا انحصار گردوں کی پیوندکاری پر ہوتا ہے ۔ تحقیق میں بتایا گیاکہ پانی کی کمی کودورکرنا گردوں کے امراض سے تحفظ دینے کا آسان طریقہ ہے ۔ خاص طور پر درمیانی عمر کے افراد کو اس کا خیال رکھانا چاہیے ۔ علامات تحقیق میں بتا یا گیاکہ اگر کسی شخص کو معمول سے کم پیشاب آرہاہو،قے ومتلی، معدے میں درد ، ذہنی الجھن اور چکر وغیرہ جیسی علامات کا سامنا ہو تو یہ گردوں کے امراض کی علامات ہو سکتی ہیں ۔ محققین کا کہنا تھا کہ گردوں کے امراض کے حوالے سے لوگوں میں شعور کو اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ امراض ہر سال لاکھوں اموات کا باعث بنتے ہیں۔

جس کی روک تھا م بہت آسان ہے ۔ گردے کی تبدیلی یاپیوندکاری مکمل طورپرگردے فیل ہونے کی صورت میں بہترین علاج گردے کی پیوندکاری ہے۔جس کے بعد انسان مکمل طورپر صحت یاب ہوجاتاہے اور نارمل زندگی گزارتا ہے۔گردہ لینے والے اورگردہ دینے والے کے بلڈگروپ میں مطابقت لازمی ہے۔اس کے علاوہ خون کے سفید خلیے اور بافتیں بھی آپس میں جتنی مطابقت رکھیں ‘گردہ کی تبدیلی اتنی ہی کامیاب رہے گی۔ اس سلسلے میں گردہ دینے اور گردہ لینے والے کاآپس میں جتنا قریبی خونی رشتہ ہوگا۔

کامیابی کے امکانات اتنے ہی زیادہ روشن ہوتے ہیں۔ سگے بہن بھائی‘ ماں‘باپ‘بیٹا‘بیٹی کاگردہ لگانے کی صورت میں کامیابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔رشتہ داروں کاگردہ نہ مل سکنے کی صورت میں غیروںکاگردہ بھی لگ سکتاہے۔ دنیامیں زیادہ ترممالک میں مرنے والوں کے گردے کامیابی سے لگائے جارہے ہیں۔رشتہ داری کی صورت میں 90فیصد‘غیررشتہ دار کی صورت میں 85%فیصد اور مرنے والے کاگردہ لگانے کی صورت میں80%فیصد 5سالہ کامیابی ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…