ٹنڈوالہ یار ‘خسرہ کی بیماری سے 3 بچے جاں بحق‘7 بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

23  مئی‬‮  2018

ٹنڈوالہ یار(آئی این پی) ٹنڈوالہ یار میں خسرہ کی بیماری کے باعث تین بچے جاں بحق جبکہ سات بچوں کی حالت غیر ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کی تحصیل جھنڈو مری میں خسرے کی بیماری کے باعث تین بچے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جبکہ سات بچوں کی حالت غیر ہوگئی ہے۔جہنیں ٹنڈوالہ یار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹنڈوالہ یار جھنڈو مری کے ایکٹ پیارو لونڈ میں صحت کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں خسرہ کی وبا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔خسرہ کے

باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے تین بچوں نے تڑپ تڑپ کر جان دی ہے جس کی تمام تر زمینداری سندھ حکومت اور محکمہ صحت پر عائد ہوتی ہے۔ ساتھ یء متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا کہ بچوں کے علاج کے لیئے ادویات بھی باہر سے لینے پڑ رہی ہے۔سول اسپتال ٹنڈوالہ یار کے ایم ایس ڈاکٹر معین اختر نے باہر سے ادویات لینے کا نوٹس لیتے ہوئے پرائیوٹ میڈیکل کی ادویات لکھنے والے ڈاکٹر کو ایم ایس نے طلب کر لیا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر معین اختر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈاکٹر کی کوتاہی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…