جھریاں دور رکھنے میں مددگار غذا

11  مئی‬‮  2018

نیدرلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر چہرے پر ابھرتی جھریوں سے پریشان ہیں تو مہنگی فیس کریمیں یا لوشن پر ہزاروں روپے خرچ نہ کریں بلکہ پھل کھانا عادت بنالیں، جو ہوسکتا ہے کہ ابھی بھی فریج یا پھلوں کی ٹوکری میں رکھا ہو۔جی ہاں ہمیشہ چہرے کو جوان رکھنے کا راز پھلوں میں چھپا ہے، خصوصاً اگر آپ ایک خاتون ہیں۔ یہ دعویٰ نیدرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

16 غذائیں جو بڑھاپے کی جانب سفر سست کریں اراموس میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو خواتین تازہ پھلوں اور سبزیوں کو کھانے کی عادی ہوتی ہیں، ان کے چہرے پر 50 سال کی عمر کے بعد بھی جھریاں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔ تاہم محققین کا دعویٰ تھا کہ اس غذا کا اثر مردوں کے چہرے پر نہیں مرتب ہوتا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جو خواتین روٹی، سرخ گوشت اور میٹھا زیادہ کھانے کی عادی ہوتی ہیں، ان میں جھریاں بھی زیادہ ہوتی ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے مہنگی کریموں یا لوشن کے مقابلے میں پھل ایک سستا متبادل ہے۔ محققین نے 50 سال سے زائد عمر کے 27 سو مردوں و خواتین سے ان کی غذائی عادات کے بارے میں جانا اور پھر جھریوں کی تعداد کے لیے تھری ڈی فیس اسکین کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو خواتین زیادہ مقدار میں تازہ پھل، سبزیاں اور مچھلی کھانے کی عادی ہوتی ہیں، ان کے چہروں پر جھریوں کی لکیریں بھی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف دی امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی میں شائع ہوئے۔ اس سے پہلے امریکا کی آئیووا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ سیب کے چھلکوں اور سبز ٹماٹروں میں ایک ایسا کیمیکل دریافت کیا گیا ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں میں آنے والی تنزلی کی روک تھام کا کام کرتا ہے۔ 13 غذائیں جو زندگی طویل کرنے میں مدد دیںتحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ایک پروٹین اے ٹی ایف 4 پٹھوں یا مسلز میں کمزوری آنے لگتی ہے۔

جس کی وجہ جینز میں آنے والی تبدیلی ہوتی ہے تاہم دو ماہ تک سیب یا سبز ٹماٹر کا استعمال اس کی روک تھام کرتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ ان دونوں چیزوں میں پائے جانے والا قدرتی عمر بڑھنے سے مرتب ہونے والے اثرات کی روک تھام کرتے ہیں۔ اس حوالے سے چوہوں پر ہونے والے تجربات میں عمر بڑھنے سے پٹھوں کی کمزوری اور ناکارہ پن میں ڈرامائی کمی دیکھنے میں آئی اور صرف دو ماہ کے اندر پٹھوں کے پھیلاﺅ میں دس فیصد اور طاقت میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…