جان لیوا امراض سے بچانے میں مددگار غذا

9  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سبزیاں، مچھلی، گریاں، زیتون کے تیل، بیریز اور دالوں کا زیادہ استعمال کینسر، ذیابیطس اور امراض قلب سے بچاﺅ میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں سامنے آئی۔ عالمی ادارہ صحت نے اوپر درج غذا کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے ان کی افادیت کے لیے متعدد سائنسی جرائد اور دیگر طبی مقالوں کو شواہد کے طور پر پیش کیا۔

کینسر کے خطرات کم کرنے والی غذائیں عالمی ادارے نے 53 یورپی ممالک کی پالیسیوں کا تجزیہ کرنے کے بعد خبردار کیا کہ بہت کم ممالک میں صحت بخش غذا کے فروغ پر کام کیا جارہا ہے جو کہ امراض کا باعث بن رہا ہے۔ عالمی ادارے نے زور دیا کہ سبزیاں، مچھلی، گریاں، زیتون کے تیل، پھل، ناشپاتی، دلیہ، اجناس،گوبھی جڑوں والی سبزیاں اور دالوں کا زیادہ استعمال اپنالینا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ یورپ میں امراض کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے عالمی ادارے کے عہدیدار جوآﺅ بریڈا کے مطابق ہم چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ ممالک صحت بخش غذا کے حوالے سے پالیسیوں کا نفاذ کریں۔ عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ اس غذا کا استعمال کینسر، امراض قلب، فالج، پھیپھڑوں کے سنگین امراض اور ذیابیطس کے خطرے سے بچاتا ہے۔ ذیابیطس کی علامات اور بچاؤ کی تدابیر یہ امراض دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں اور ہر سال 4 کروڑ افراد ان کے باعث ہلاک ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کینسر، امراض قلب، پھیپھیڑوں کے امراض اور ذیابیطس وغیرہ کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے جو کہ ناقص غذا کا نتیجہ ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد 50 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…