خوابوں کو یاد رکھنے کا نسخہ سامنے آگیا

30  اپریل‬‮  2018

آسٹریلیا (مانیٹرنگ ڈیسک) کیلا، چنے اور ٹونا مچھلی میں پائے جانے والا وٹامن بی 6 لوگوں کو خواب یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ ایڈیلیڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ 5 دن تک اس وٹامن کا زیادہ استعمال لوگوں کی خواب یاد رکھنے کی صلاحیت 64 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ لوگوں کو ڈراؤنے خواب کیوں نظر آتے ہیں؟ اگرچہ یہ واضح نہیں ہوسکا۔

کہ ایسا کیوں ہوتا ہے مگر محققین کا خیال ہے کہ وٹامن بی سکس ایک امینو ایسڈ کو کیمیکل میں تبدیل کرتا ہے جو جذبات اور نیند پر اثرانداز ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر فرد اپنی زندگی کے اوسطاً 6 سال خواب کی حالت میں گزارتا ہے۔ تحقیق کے دوران کیے جانے والے تجربات سے عندیہ ملا کہ وٹامن بی سکس نہ صرف خواب کی ساخت، حیرت انگیزی یا رنگت پر اثرانداز ہوتا ہے بلکہ یہ خواب سے نیند کو متاثر بھی نہیں ہونے دیتا۔ نتائج میں مزید بتایا گیا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ غذائی وٹامن بی سکس کا اثر بھی ویسے ہی ہوتا ہے جیسے سپلیمنٹ کا۔ ڈراؤنے خواب کس بات کا عندیہ دیتے ہیں؟ اس تحقیق کے دوران 18 سے 40 سال کی عمر کے 100 افراد پر تجربات کیے گئے اور آغاز میں انہیں اپنے خواب یاد نہیں رہتے تھے۔ محققین نے انہیں مسلسل 5 دن تک روزانہ سونے سے قبل 240 ملی گرام وٹامن بی سکس سپلیمنٹ استعمال کرایا۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل Perceptual and Motor Skills میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…