دل کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کی کنجی

27  اپریل‬‮  2018

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) روزانہ کچھ دیر کی ورزش دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کچھ دیر کی جسمانی سرگرمیاں خلیات کو دوبارہ بننے میں مدد دتی ہیں جس سے جسمانی ورم اور ان مسائل سے لڑنے میں مدد ملتی ہے جو امراض قلب کا باعث بنتے ہیں۔

امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والی حیران کن وجوہات اس تحقیق کے دوران چوہوں پر تجربات کرنے کے بعد یہ نتائج مرتب کیے گئے کہ کچھ دیر کی ورزش ہارٹ اٹیک کے مریضوں کی بحالی نو کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو عمر بڑھنے سے امراض قلب کے خطرے سے بچاتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ عمر بڑھنے سے دل کے خلیات میں کمی آنے کا امکان ہوتا ہے اور صحت مند دل کے لیے نئے ہارٹ مسل سیلز بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ورزش اس توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ ان کا تو کہنا تھا کہ لوگ روزانہ ورزش کرکے اپنے دل کو جوان سے جوان تر بناسکتے ہیں۔فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچانے والی عام عادتیں خیال رہے کہ انسانی دل میں اپنے آپ کو نیا بنانے کی صلاحیت بہت کم ہوتی ہے اور نوجوانوں میں نئے دل کے خلیات بننے کی شرح ایک فیصد ہوتی ہے جبکہ عمر بڑھنے سے اس میں کمی آجاتی ہے۔ اگر طرز زندگی سست ہو یعنی زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا اور جسمانی سرگرمیوں سے دوری، تو امراض قلب درمیانی عمر میں ہی شکار بناسکتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل نیچر کمیونیکشن میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…