دوپہر کو سونے کا یہ فائدہ آپ جانتے ہیں؟

25  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ اپنے دماغی کارکردگی کو ہر عمر میں بہترین رکھنا چاہتے ہیں تو قیلولے جیسی آسان سنت نبویٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنالیں جو کہ صحت مندی کو فروغ دینے کا باعث بنتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ امریکن ہیلتھ ان ایجنگ فاﺅنڈیشن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دن میں ایک گھنٹے تک کی نیند دماغ کو بڑھاپے سے تحفظ دیتی ہے۔

جبکہ یاداشت کو بہتر بناتی ہے۔ وہ سنت نبوی جو آپ کو صحت مند بنادے اس تحقیق کے دوران 65 سال سے زائد عمر کے 3 ہزار افراد کا جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ ایک گھنٹے کا قیلولہ (نہ اس سے کم اور نہ اس سے زیادہ) ہی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ دوپہر کو ایک گھنٹے سونے والے افراد نے یاداشت کے ٹیسٹوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ اس عادت سے دور رہنے والے بری طرح ناکام ہوئے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ قیلولے کی عادت دماغی عمر کو 5 سال تک کم کرتی ہے جبکہ دوپہر میں نہ سونے والے افراد کے دماغوں کی عمر 5 سال زیادہ ہوتی ہے۔ محققین کے مطابق یہ عادت دماغی افعال کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال جرمنی کی سارلینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ دوپر کو 45 منٹ تک سونا یاداشت کو 5 گنا بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔دوپہر کو نیند کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟ تحقیق میں بتایا گیا کہ نیند کے دوران دماغی سرگرمیاں نئی معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے اہمیت رکھتی ہیں اور صرف 45 منٹ کا قیلولہ یاداشت کو پانچ گنا تک بہتر بناتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دن میں کچھ دیر کی نیند سیکھنے کے عمل میں کامیابی میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…