بغیر انسولین اور دواؤں کے شوگر پر کنٹرول ممکن لیکن کیسے؟جدید تحقیق نے تمام دعوؤں کو غلط ثابت کردیا

25  مارچ‬‮  2018

لندن(سی ایم لنکس) ذیابیطس قسم دوم (ٹائپ ٹو) کے مریض انسولین اور دواؤں کے بغیر بھی شوگر لیول کنٹرول کرسکتے ہیں۔ماہر امراض ذیابیطس ڈاکٹر جان ہاؤرتھ نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ذیابیطس قسم دوم کے مرض کی بنیادی وجہ وزن کی زیادتی ہے جس پر قابو پاکر ذیابیطس کو بھی شکست دی جاسکتی ہے۔ شواہد بتاتے ہیں کہ موٹے افراد میں شوگر لیول کنٹرول کرنے کیلیے دواؤں سے زیادہ وزن کم کرنے پر توجہ دی جائے تو زیادہ بہتر طور پر شوگر کو قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔

شمال مغربی برطانیہ کے علاقے کیمبریا کے معروف فزیشن ڈاکٹر جان ہاؤرتھ نے اپنے 1 ہزار مریضوں پر کی گئی ریسرچ سے ثابت کیا ہے کہ موٹاپے کے باعث ذیابیطس میں مبتلا ہونے والوں میں سے بیشتر مریض صرف 15 کلو وزن کم کرکے اپنا شوگر لیول نارمل کرنے میں کامیاب ہوگئے جب کہ اس دوران انہیں دوائیں یا انسولین بھی نہیں دی گئیں۔ڈاکٹر ہاؤرتھ کے مطابق والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی غذائی عادات پر توجہ دیں اور کسی طور بچوں کا وزن بڑھنے نہ دیں۔ اس طرح یہ بچے مستقبل میں ذیابیطس کا مرض کا شکار ہونے سے محفوظ رہیں گے۔ جن افراد کا بی ایم آئی 30 ہوتا ہے ان کے ذیباطیس میں مبتلا ہونے کے امکانات دوگنے ہوجاتے ہیں جب کہ 40 بی ایم آئی ہونے پر ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے دس گنا امکانات بڑھ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ ذیابیطس کو مکمل طور پر ختم کرنا ناممکن ہے تاہم ایسے مریض جو موٹاپے کے باعث حال ہی میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوئے ہیں، ایسے افراد میں موٹاپے کا علاج کرکے ذیابیطس کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے جب کہ وہ افراد جو ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں ان کا وزن کم کراکے مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ان کے زیر علاج مریضوں میں سے جن افراد نے 15 کلوگرام وزن کم کیا، ان کا شوگر لیول نارمل ہو گیا۔ڈاکٹر ہاؤرتھ کے مطابق ایسا اس لیے ہوتا ہے کیوں کہ جگر اور لبلبے پر موجود چربی، انسولین کے اخراج پر اثرانداز ہوتی ہے لہذا وزن کم کرنے والے مریضوں میں لبلبے اور جگر کی چربی ختم ہوجانے کے باعث انسولین کا اخراج نارمل ہوجاتا ہے جس کے باعث شوگر بھی نارمل ہوجاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…