دانتوں کے مسائل سے نجات دلانے میں مددگار غذائیں

23  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مسکراہٹ پر کوئی خرچہ نہیں آتا اور اگر دانت سفید ہو تو ہنسی بھی جگمگا جاتی ہے، جس کی آرزو تو سب کرتے ہیں۔ لوگ دانتوں کی سفیدی اور سرجری وغیرہ کے لیے کافی خرچہ کرتے ہیں مگر آپ کے قریب بھی بہت کچھ ایسا ہے جو دانتوں کے مسائل حل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ جی ہاں چند غذائیں آپ کے دانتوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔

دانتوں میں چھپی بیماریوں کی علامات پنیراگر تو آپ کے دانتوں پر پیلاہٹ جم رہی ہے تو اس سے نجات کے لیے پنیر ایک بہترین غذا ثابت ہوسکتی ہے۔ پنیر کیلشیئم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو کیوٹیز سے نجات میں مدد دیتا ہے۔ طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق ہائیڈروجن کی سطح دانتوں کی صحت کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ پنیر سے ہائیڈروجن کی سطح بڑھتی ہے اور دانتوں کی فرسودگی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ ہلدی ہلدی کے داغ کپڑے پر لگ جائیں تو اسے دور کرنا مشکل ہوتا ہے مگر کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ دانتوں کی سفیدی میں مدد دینے والا مصالحہ ہے؟ طبی تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوچکا ہے کہ ہلدی نہ صرف دانتوں کی صفائی کے مسائل ختم کرتی ہے بلکہ دانتوں کے درد، مسوڑوں کی سوجن اور دیگر کو بھی دور کرتی ہے۔ ہلدی کے حیرت انگیز فوائد کھیرے کھیرے میں موجود فائبر دانتوں اور مسوڑوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے جبکہ کھیرے کا عرق پائریا کے عارضے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اسٹرابیری یہ سرخ پھل کسی جادوئی پھل سے کم نہیں، یہ دانتوں کی سفیدی کے لیے ایک طاقتور ہتھیار ثابت ہوتا ہے جو کہ کسی اچھے ریگ مال کی طرح کام کرنے کے ساتھ ساتھ وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ بھی ہے۔ اسٹرابیری کو بیکنگ سوڈا کے ساتھ دانتوں کو جگمگانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اسے صرف کھانا بھی دانتوں کی سفیدی واپس لانے میں مدد دیتا ہے۔

اسٹرابری کے 10 بہترین طبی فوائد سبز چائے آپ کے مشروب کی رنگت بھی اہمیت رکھتا ہے، جیسے چائے کا رنگ دانتوں پر اثرات مرتب کرتا ہے۔ سبز چائے پولی فینولز سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ پلاک کا باعث بننے والے بیکٹریا کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں جبکہ یہ منہ میں بیکٹریا کی روک تھام بھی کرتا ہے، جس سے دانتوں کی فرسودگی کا باعث بننے والے ایسڈ کی مقدار میں کمی آتی ہے۔

اور ہاں ایک فائدہ سانس کی بو کے مسئلے سے بھی نجات ملتی ہے۔ ناریل کا تیل ناریل کا تیل دانتوں پر جادوئی اثرات مرتب کرسکتا ہے، اس میں موجود لورک ایسڈ منہ میں موجود بیکٹریا کے خلاف لڑائی میں موثر ثابت ہوتی ہے جو کہ دانتوں کی فرسودگی، سانس کی بو اور مسوڑوں کے امراض کا باعث بنتے ہیں۔ اس تیل سے 15 سے 20 منٹ تک کلیاں کریں اور پھر آہستگی سے دانتوں سے چوسیں اور پھر تھوک دیں۔ ناریل کے تیل کے 13 حیرت انگیز استعمال پیاز پیاز دانتوں کی سفیدی اور صفائی کے لیے موثر ٹول ثابت ہوسکتی ہے۔ا

س سے سانس میں بو ہوسکتی ہے مگر اس میں موجود سلفر کمپاﺅنڈ پلاک کو بننے سے روکتا ہے، بس کچھ پیاز کے چند ٹکڑے چبائے یا دانتوں پر پیاز پر رگڑنے سے دانتوں کے درد سے نجات ملتی ہے۔ دانتوں کو جگمگائیں ان 11 طریقوں سے نمک چٹکی بھر آئیوڈین سے پاک نمک لیں اور کچھ مقدار میں مسٹرڈ آئل میں شامل کردیں، اگر چاہیں تو چٹکی بھر ہلدی کا بھی اضافہ کرسکتے ہیں۔اس کے بعد مکسچر کو لیں اور شہادت کی انگلی سے اس سے دانتوں پر دو منٹ تک مالش کریں۔ اس کے بعد چند منٹ کے لیے منہ بند کرکے رکھیں اور پھر نیم گرمی پانی سے کلیاں کرلیں اور اس مکسچر کا استعمال معمول بنانے سے چند دنوں میں آپ نمایاں فرق دیکھ سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…