اس سیزن کا یہ سپر پھل کھانا پسند کریں گے؟

22  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہتوت بیریز کی ایسی قسم ہے جو ہر سال 2 بار مختصر وقت کے لیے پاکستان میں دستیاب ہوتی ہے یعنی مارچ سے مئی اور پھر اکتوبر سے نومبر تک۔ یہ پھل اکثر گھروں میں بھی درختوں پر لگا ہوتا ہے اور بیشتر افراد تو اسے مفت توڑ کر ہی کھالیتے ہیں۔ شہتوت کی نشوونما بہت تیزی سے ہوتی ہے اور اس کا پھل مختلف رنگ بدلتا ہے جو آخر میں سیاہ یا گہرے جامنی کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

اسٹرابری کے 10 بہترین طبی فوائد یہ پھل آئرن، وٹامن سی، وٹامن کے، پوٹاشیم اور کیلشیئم سے بھرپور ہوتا ہے اور اس کے صحت کے لیے فوائد درج ذیل ہیں۔ نظام ہاضمہ بہتر کرے مختلف پھلوں اور سبزیوں کی طرح شہتوت میں بھی غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، غذائی فائبر ہاضمے کو بہتر کرکے قبض اور معدے کے دیگر مسائل سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ دوران خون کو بہتر کرے اس پھل میں آئرن کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ خون کے سرخ خلیات کی مقدار میں نمایاں حد تک اضافہ کرتا ہے، جس سے خون کی کمی جیسے عام عارضے کا خطرہ کم ہوتا ہے، اسی طرح اس پھل کے استعمال سے آکسیجن کی ٹشوز اور اعضاءکے سسٹمز تک تقسیم بڑھتی ہے، جبکہ میٹابولزم بھی بہتر ہوتا ہے۔ خون کی کمی دور کرنے والی غذائیں جسمانی دفاعی نظام مضبوط بنائے وٹامن سی موسمی انفیکشن اور دیگر جرثوموں کے خلاف اچھا ہتھیار ثابت ہوتا ہے اور جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے، چونکہ جسم خود اس وٹامن کو بنا نہیں سکتا، تو اسے غذاﺅں کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔شہتوت میں اس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی کچھ مقدار ہی دن بھر کے لےی درکار وٹامن سی کی ضرورت پورا کردیتی ہے۔ بینائی بہتر کرے شہتوت کے جوس کو روزانہ پینا بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے بینائی کے لیے بہتر ثابت ہوتا ہے جبکہ یہ آنکھوں کو فری ریڈیکلز سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کو کمزور کرنے والا عنصر ہے۔

بالوں کے لیے فائدہ مند شہتوت بالوں کے لیے ضروری جز میلانین کی پیداوار میں بھی مدد فراہم کرنے والا ہے، جس سے بالوں کی قدرتی رنگت طویل عرصے تک برقرار رہتی ہے، خصوصاً یہ ان افراد کے لیے فائدہ مند ہے جن کے بال قبل از وقت سفید ہونے لگتے ہیں۔ شہتوت کے جوس کا استعمال معمول بنالینا بالوں کو صحت مند بناتا ہے جبکہ اس عرق کو بالوں پر لگاکر بھی صحت مند نشوونما کا باعث بنتا ہے۔

بڑھتی عمر کے اثرات زائل کرے شہتوت، دیگر بیریز کی طرح اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جو کہ عمر بڑھنے سے آنے والی جسمانی تنزلی کی روک تھام کے لیے موثر ہونے کے ساتھ جگمگاتی اور جوان جلد کی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔ دل کی صحت مستحکم رکھے اس پھل کو کھانا دل کے لیے بھی فائدہ مند ہے، یہ اعصابی نظام کو مضبوط کرکے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے، جو کہ دل کی جانب خون کی روانی کو بلاک کرتا ہے، اس کولیسٹرول کو قابو میں رکھنا ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ کم کرتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…