سگریٹ نوشی کرنیوالے خدا کی اس نعمت سے محروم ہوسکتے ہیں ،جرمنی اور برطانیہ میں ہونیوالی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

  اتوار‬‮ 18 مارچ‬‮ 2018  |  17:10
برمنگھم(سی ایم لنکس)جرمن انسٹیٹیوٹ آف ہیومین نیوٹریشن اور یونیورسٹی آف برمنگھم میں ہونے والی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ سگریٹ پینے مرد حضرات کے دانت سگڑیٹ نہ پینے والوں کے مقابلے میں 3.6 گنا زیادہ تیزی سے گرتے ہیںجبکہ سگریٹ نوش خواتین سگریٹ نہ پینے والی خواتین کے مقابلے میں 2.6 گنا جلدی دانتوں جیسی نعمت سے محروم ہوجاتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق دانتوں کے گرنے اور سگریٹ نوشی کا یہ تعلق نوجوانوں میں زیادہ واضح نظر آتا ہے جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ چین اسموکرز کید انت ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے گرتے ہیں جو نسبتاً کم سگریٹ پیتے ہیں۔یونیورسٹی آف برمنگھم کے پروفیسر اور اس تحقیق کے بانی تھامس ڈائی ٹرچ کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران 23 ہزار سے زائد افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ تر دانتوں کے گرنے کی وجہ مسوڑوں کی بیماری 146پریڈ ڈونٹیسٹ145 ہے جو کہ تمباکو سے پیدا ہوتی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ سگریٹ نوشوں کے مسوڑوں میں جلد خون آنے لگتا ہے جو 146پریڈ ڈونٹیسٹ145 کی علامت ہے تاہم سگریٹ نوشی چھوڑ دینے سے دانت گرنے کا عمل رک جاتا ہے تاہم دانت گرنے کا خطرہ پھر بھی موجود رہتا ہے۔

موضوعات:

loading...