ذہین بننے کیلئے روزانہ ناشتے میں یہ چیز کھائیں،جاپانی پروفیسرکی حیران کن ریسرچ

18  مارچ‬‮  2018

ٹوکیو(سی ایم لنکس)جاپان سے تعلق رکھنے والے سائنسدان کا کہنا ہے کہ ناشتے میں باقاعدگی سے آئسکریم کھانے والے افراد دیگر لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ذہین اور حاضر دماغ ہوتے ہیں۔ پروفیسر یوشی ہیکو کوگا کے مطابق ناشتے میں آئسکریم

کھانے سے جسم میں ایلفا ویوز میں اضافہ کرتا ہے جس کا تعلق انسان کی دماغی پھرتیوں سے ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جس شخص کے دماغ کی ایلفا ویوز کی فریکوئنسی زیادہ ہوگی وہ اتنا ہی زیادہ حاضر دماغ اور ذہین ہوگا۔پروفیسر یوشی ہیکو کوگا نے ٹوکیو کی 147کیورین یونیورسٹی148 میں طالبعلموں کے 2 گروپوں پر ریسرچ کی جن میں سے ایک گروپ کو روزانہ ناشتے میں آئسکریم کھلائی گئی جب کہ دوسرے گروپ کو ناشتے میں دیگر اشیا کھلائی گئیں جس کے بعد دونوں گروپوں میں شامل طالبعلموں کی ذہنی صلاحیت کا کمپیوٹر پر جائزہ لیا گیا۔ دونوں گروپوں کی ذہنی صلاحیت اور پھرتیوں کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا گیا کہ صبح ناشتے میں آئسکریم کھانے والے افراد ذہنی دباؤ کا شکار نہیں ہوتے اور وہ عام فرد کے مقابلے میں زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔اسی کے ساتھ پروفیسرکوگا نے اپنی تحقیق میں شامل افراد کو صبح ناشتے میں ٹھنڈا پانی دیا جس کے بعد ان کی ذہنی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا توان کی بھی حاضردماغی اور ذہنی صلاحیت میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…