سرخ گوشت، سافٹ ڈرنکس، فرنچ فرائز، چینی اور میٹھی اشیاء کھانے سے کونسی بیماری لاحق ہو سکتی ہے، ہاورڈ میڈیکل سکول کی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

17  مارچ‬‮  2018

نیویارک(سی ایم لنکس)اگر آپ کو مغربی طرز کے کھانے یا آسان الفاظ میں فاسٹ فوڈ پسند ہے تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ گٹھیا کے تکلیف دہ مرض کا شکار ہوسکتے ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ واضح رہے کہ گٹھیا ہڈیوں کے جوڑوں کی بیماری ہے جس میں یورک ایسڈ کی کافی مقدار خون میں شامل ہوجاتی ہے جس سے جوڑ سوجن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ہاورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پراسیس

شدہ سرخ گوشت، سافٹ ڈرنکس، فرنچ فرائز، چینی اور میٹھی اشیاء وغیرہ کا زیادہ استعمال اس تکلیف دہ مرض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ اس کے مقابلے میں پھلوں، سبزیوں، گریوں اور اجناس پر مشتمل غذا گٹھیا کے مرض سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ تحقیق کے دوران 44 ہزار افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد میں اس مرض کی تشخیص ہوئی جبکہ پھلوں و سبزیوں پر مشتمل غذا کا استعمال کرنے والوں میں یہ خطرہ 32 فیصد تک کم پایا گیا۔ محققین کو توقع ہے کہ ان نتائج سے لوگوں میں گٹھیا کے مرض پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی کیونکہ صحت بخش غذا یورک ایسڈ کی سطح میں بھی کمی لاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت بخش غذا کے استعمال سے گٹھیا کے ساتھ ساتھ ہائی بلڈ پریشر سے بھی تحفظ ملتا ہے جو کہ گٹھیا کے مریضوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…