وہ کون سی چیز ہے جو اگر موجود ہو تو جسم میں کینسر کا امکان بڑی حد تک ختم ہو جاتا ہے؟ حصول بھی انتہائی آسان، جدید تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

9  مارچ‬‮  2018

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جسم میں اگر وٹامن ڈی کی مناسب مقدار موجود ہو تو کینسر سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے، ایک جریدے بی ایم جی کی رپورٹ کے مطابق جاپانی سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں پتہ چلایا ہے کہ انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی مناسب مقدار موجود ہو تو کئی اقسام کے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔

یہ تحقیق اس نظریے کو مدد فراہم کرتی ہے کہ وٹامن ڈی بعض اقسام کے کینسر کو روکنے اور ان سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ وٹامن ڈی قدرتی طور پر حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ سورج کی روشنی ہے۔ جسم میں اگر کیلشیم کی مناسب مقدار موجود ہو تو وٹامن بی کی مدد سے انسانی ہڈیاں، دانت اور عضلات مضبوط اور صحت مند رہتے ہیں۔ جریدے کی رپورٹ کے مطابق تحقیق کے دوران 40 سے 69 سال عمر کے 33736 افراد کی میڈیکل ہسٹری کو دیکھا گیا۔ ان افراد میں مختلف اقسام کے کینسر کی موجودگی یا خدشے کے بارے میں ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ان کے خون کے نمونے لے کر اس میں وٹامن ڈی کی مقدار کا معائنہ بھی کیاگیا، رپورٹ کے مطابق ان افراد کا طبی مشاہدہ سولہ سال تک جاری رہا اور اس مشاہدے سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ وٹامن ڈی کی موزوں مقدار جسم میں موجود ہو تو متعدد اقسام کے کینسر کا خدشہ 20 فیصد کم ہوجاتا ہے۔ وٹامن ڈی کی بدولت جگر کے کینسر کا خدشہ دیگر اقسام کی نسبت اور بھی کم یعنی 50 فیصد کم پایا گیا۔ پھیپھڑوں اور پراسٹیٹ کے کینسر کے لیے وٹامن ڈی کے نمایاں اثرات نہیں پائے گئے اس کے علاوہ کسی بھی کیس میں وٹامن ڈی کے کینسر کے مریضوں پر منفی اثرات بھی دیکھنے میں نہیں آئے۔  جاپان کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جسم میں اگر وٹامن ڈی کی مناسب مقدار موجود ہو تو کینسر سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…