اگر آپ ایک گیلن پانی روزانہ پینا شروع کردیں تو کیا ہوگا؟

26  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ ایک گیلن (3.7 لیٹر) پانی روزانہ پینا شروع کردیں تو کیا ہوگا؟ سننے میں تو یہ بہت زیادہ لگتا ہے کہ مگر یاد رکھیں کہ جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے تو اتنا پانی پینا کوئی خاص بات نہیں۔ تاہم روزانہ اتنا پانی پینے پر آپ کے ساتھ یہ 7 چیزیں ضرور ہوسکتی ہیں۔ شروع میں پیٹ پھولا ہوا لگے گا اگر آپ اچانک ہی پانی کااستعمال بڑھا دیں گے تو آپ کو غیراطمینان بخش تک پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوگا۔

فکرمند مت ہوں یہ احساس جلد ختم ہوجائے گا تاہم دن بھر میں ایک ساتھ گلاس پینے کی بجائے کچھ گھونٹ لے کر پینا اس احساس کو کم کرسکتا ہے۔ ہر وقت پیشاب آنا جب پیٹ بھرنے کا احساس ختم ہونا شروع ہوگا تو آپ جسم میں موجود اضافی نمکیات کو باہر نکالنے لگیں گے اور بار بار ٹوائلٹ کے چکر لگانے پڑسکتے ہیں۔ تاہم اس عمل کے نتیجے میں آپ کے جسم کے لیے غذا کو ہضم کرنا زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔ اور بار بار ٹوائلٹ سے جانے سے آپ کو جسمانی طور پر زیادہ حرکت کرنے کا موقع بھی مل جاتا ہے۔ خوراک کی کم مقدار استعمال کرنے کا امکان اس کی ایک وجہ ہے جب ہی طبی سائنس تجویز دیتی ہے کہ کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی پینا جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین ہوتا ہے۔ آپ کو پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے جو آپ کو بہت زیادہ غذا جسم کا حصہ بنانے سے روکتا ہے۔ بہتر ورزش پانی جسم میں آکسیجن اور گلوکوز کو درست طریقے پہنچانے سے مدد دیتا ہے اور اس کے نتیجے میں آپ ورزش کے دوران خود کو توانائی سے زیادہ بھرپور محسوس کرتے ہیں۔ مزید براں یہ جوڑوں اور مسلز کے لیے لبریکنٹس کا کام کرتا ہے۔ جسمانی وزن میں کمی اگر آپ زیادہ پیشاب کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ جسمانی فضلے کو زیادہ خارج کررہے ہیں، آپ کم کھاتے ہیں اور زیادہ بہتر ورزش کرپاتے ہیں۔ اگرچہ زیادہ پانی پینا بذات خود وزن کم نہیں کرتا مگر اس مثبت اثرات ضرور فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

آنکھوں کے نیچے حلقے غائب ہوسکتے ہیں آنکھوں کے نیچے حلقے عام طور پر جسم میں نمکیات کی مقدار بڑھ جانے کی بدولت بھی نمایاں ہوجاتے ہیں ، خاص طور پر اگر آپ زیادہ نمکین غذائیں یا رات گئے اسنیکس کھانے کے عادی ہو تو وہ نمک پپوٹوں کے نیچے جمع ہونے لگتا ہے۔ زیادہ پانی پینے کے نتیجے میں اضافی نمک جسم سے باہر نکل جاتا ہے جس کے نتیجے میں آنکھوں کے گرد حلقے بھی غائب نظر آنے لگتے ہیں۔

پانی کی طلب بڑھتی ہے جتنا آپ پانی یا کوئی مشروب استعمال کریں گے اس کی طلب بھی اتنی ہی بڑھے گی تاہم دیگر مشروبات کسی بھی طرح صحت کے لیے فائدہ مند نہیں۔ خوش قسمتی سے پانی مفت، خالص اور جسم کے لیے محفوظ ہوتا ہے، وہ آپ کے لیے بہترین مشروب ہے۔  یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…