انسانی جلد کے یہ دلچسپ حقائق جانتے ہیں؟

12  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کی جِلد جسم کے انتہائی اہم ترین اعضاء میں سے ایک ہے۔ جو بظاہر اپنی جگہ سے سرکتی یا چلتی نظر نہیں آتی مگر یہ بہت کچھ ایسا کرتی ہے جس کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ جی ہاں اپنی جِلد کے بارے میں درج ذیل حقائق آپ کو دنگ کرکے رکھ دیں گے۔ اگر آپ جسم پر موجود جِلد کو کسی طرح اتار کر چادر کی طرح پھیلائیں تو یہ 20 اسکوائر فٹ تک کے حصے کو کور کرلے گی۔

یہ انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے جو مجموعی جسمانی وزن کے 15 فیصد حصے کے برابر ہوتا ہے۔ میلانن نامی ہارمون یا مادہ آپ کے جِلد اور آنکھوں کی رنگت کو کنٹرول کرتا ہے۔ انساجی جِلد ہر 28 دن بعد خود کو نیا یا تجدید کرتی ہے۔ آپ کے گھر میں پائی جانے والی مٹی کا بڑا حصہ درحقیقت مردہ جِلدی خلیات پر مشتمل ہوتا ہے۔ جسم میں پائے جانے والا ایک پروٹین کیراٹین آپ کی جِلد کو واٹر پروف بناتا ہے۔

یہ سورج کی روشنی میں اپنے لیے خود وٹامن ڈی تیار کرتی ہے۔ جِلد تین تہوں پر مشتمل ہوتی ہے اور اوپری تہہ میں 18 سے 23 چھوٹی تہیں ہوتی ہیں جو مردہ جِلدی خلیات کی ہوتی ہیں۔جِلد کے اندر 11 میل لمبی خون کی شریانیں سمائی ہوئی ہیں۔ جِلد پر موجود روئیں گرم ہوا کو جِلد کے پاس رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ آپ کی جِلد لاکھوں کروڑوں آرگنزم (عضویہ) کا گھر ہے اور ایک ہزار قسم کے بیکٹریا بھی اس میں رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…