تماکو نوشی کے نقصان سے بچنے کا آسان نسخہ

9  فروری‬‮  2018

اسپین (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ تمباکو نوشی کے عادی ہیں، تو اس لت سے متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ تو بڑھتا ہی ہے مگر سب سے زیادہ نقصان پھیپھڑوں کو پہنچتا ہے۔ تاہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں ایک معمول کو اپنا کر تمباکو نوشی سے پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان کی کافی حد تک تلافی کی جاسکتی ہے۔ یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

مزید پڑھیں : پھیپھڑوں کے سرطان سے بچنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ بارسلونا انسٹیٹوٹ آف گلوبل ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی طور پر سرگرم رہنا تمباکو نوشی کے عادی افراد کے پھیپھڑوں کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران دس برسوں تک لگ بھگ چار ہزار افراد (تحقیق کے آغاز پر 27 سے 57 سال کی عمر تک کے) کے روزمرہ کے معمولات کا جائزہ لے کر دیکھا گیا کہ وہ ہفتہ بھر میں کتنا جسمانی طور پر متحرک رہتے ہیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد کے جسمانی طور پر متحرک رہنے اور پھیپھڑوں کے افعال میں بہتری کے درمیان تعلق ہے۔ یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں دل، پھیپھڑوں کا مرض ہرچار میں سےایک شخص کی موت کی وجہ محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے خصوصاً تمباکو نوش افراد کے لیے، جن میں پھیپھڑوں کے امراض کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں یہ دریافت بھی کیا گیا کہ جو لوگ دس سال کے دوران جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہے، ان کے پھیپھڑوں کے افعال میں جسمانی طور پر سست رہنے والے افراد کے مقابلے میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ محققین کے خیال میں اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ جسمانی سرگرمیاں نظام تنفس کے پٹھوں کو مضبوط کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…