کینسر سے بچنے کیلئے خواتین کو انجلینا جولی ٹیسٹ کی تجویز

20  جنوری‬‮  2018

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ماہرین نے دنیا بھر کی 30 سال سے زائد عمر کی خواتین کو تجویز دی ہے کہ انہیں لازمی طور پر کینسر کا خصوصی ’انجلینا جولی جین‘ ٹیسٹ کروانا چاہیے۔ خیال رہے کہ کینسر کے اس ٹیسٹ پر ہولی وڈ کی اداکارہ انجلینا جولی کا نام رکھا گیا ہے۔ اس ٹیسٹ پر اداکارہ کا نام اس لیے رکھا گیا، کیوں کہ انجلینا جولی نے کینسر کے باعث اپنی چھاتی اور دیگر اعضاء کی سرجری کرائی تھی۔

انجلینا جولی کو ’بریسٹ، فلوپئین اور ایوریز‘ کینسر لاحق ہوگیا تھا، جس وجہ سے انہوں نے اپنی چھاتی سمیت بیضہ دانی اور اسے رحم مادر سے ملانے والی نالی کی سرجری کرائی تھی۔ اداکارہ نے خواتین میں کینسر کے شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنی کہانی بھی میڈیا کے سامنے بیان کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: بریسٹ کینسر کی نشاندہی کرنے والی عام علامات یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ انجلینا جولی کی والدہ بھی 56 سال کی عمر میں ’ایوریز کینسر‘ کے باعث چل بسیں تھیں، جب کہ ان کے خاندان کے 8 افراد کینسر میں مبتلا رہے۔ اب برطانوی ماہرین نے 30 سال سے زائد عمر کی تمام خواتین خصوصی طور پر برطانوی خواتین کو تجویز دی ہے کہ انہیں انجلینا جولی جین ٹیسٹ کروانا چاہیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق لندن کی کوئین میری یونیورسٹی کے ماہرین نے 30 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین کو ’انجلینا جولی جین‘ ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی ہے۔ واضح رہے کہ کینسر کے اس خصوصی ٹیسٹ کے ذریعے خواتین کے ’بریسٹ، فلوپئین اور ایوریز‘ سمیت دیگر انتہائی خاص کینسر کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ مزید پڑھیں: کینسر کے خطرات کم کرنے والی غذائیں اس ٹیسٹ کے ذریعے خواتین کے ڈی این اے سے کینسر سے متعلق خصوصی جین ’بی آر سی اے‘ کا جائزہ لیا جاتا ہے، اس جین کو 2 اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ’بی آر سی اے‘ کو ون اور ٹو اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے، یہ جراثیم خواتین میں بریسٹ، ایوریز اور فلوپئین کے کینسر کا سبب بنتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…