ایک عام ٹیسٹ جو فالج کے خطرے کی نشاندہی کرے

15  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فالج ایسا مرض ہے جو کسی کو کب دبوچ لے اس کا اندازہ لگانا کسی حد تک مشکل ہوتا ہے (تاہم کچھ ایسی علامات ضرور ہیں جو کچھ وقت پہلے سامنے آنے لگتی ہیں)۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک چھوٹی سی جسمانی سرگرمی سے بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فالج یا کسی بھی قسم کے دماغی مرض کا خطرہ کتنا ہے۔ جی ہاں یہ دعویٰ جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

کیوٹو یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران 1400 افراد کو ایک منٹ تک کے لیے ایک ٹانگ پر کھڑے ہونے کے لیے کہا گیا اور ہر شخص کو دو مرتبہ ایسا کرنے کا موقع دیا گیا۔ بعد ازاں لوگوں کے وقت کو ریکارڈ کرکے ان کا ایم آر آئی کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ بیس سیکنڈ تک بھی ایک ٹانگ پر کھڑے ہونے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں وہ چھوٹی شریانوں کے مرض ایس وی ڈی کا شکار ہوتے ہیں چاہے اس کی علامات سامنے کیوں نہ آرہی ہو۔ ایس وی ڈی فالج، ڈیمینشیا اور پارکنسن جیسے دماغی امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے جبکہ اس جسمانی توازن کے ٹیسٹ سے یہ بھی علم ہوجاتا ہے کہ دماغی طور پر اس شخص کی کارکردگی اچھی نہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ یہ مرض دماغ تک شریان کے بلاک ہونے کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھا دیتا ہے جس کا نتیجہ فالج کی شکل میں نکلتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جسمانی توازن کو برقرار رکھنا تین دماغی سرکٹس کی بدولت ہوتا ہے، یعنی دیکھنے، proprioception اور vestibular سسٹم کے باعث۔ان کے بقول دماغ ان تمام سرکٹس کو کنٹرول کرتا ہے تو اگر اس میں کسی قسم کی خرابی ہو تو اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دماغ متاثر ہورہا ہے۔ تو آپ بھی توازن کے اس ٹیسٹ کو کرکے دیکھیں اور اگر آپ بیس سیکنڈ تک بھی ایسا نہیں کرپاتے تو ہوسکتا ہے کہ دماغی امراض کا خطرہ بڑھ رہا ہو جس کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…