ہائی بلڈ پریشر سے بچائو کیلئے ،سبز الائچی،ادرک، تلسی، دار چینی اورلہسن کا استعمال انتہائی مفید ہے ،حکماء

13  جنوری‬‮  2018

لاہور (ا ین این آئی)عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں 40فیصد لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہے اور اس سے بچائو کیلئے سبز الائچی،ادرک، تلسی، دار چینی اورلہسن کا استعمال انتہائی مفید ہے۔ان خیالات کا اظہار ماہرین علاج بالغذاء حکیم محمد اسحاق ، حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد احمد ، حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد ابو بکر، حکیم محمد اکرم مغل، حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم فیصل طاہر صدیقی،

حکیم مبشر ندیم ، حکیم حفیظ الرحمن ایبٹ آبادی اور حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر نے ہائی بلڈ پریشراور احتیاطی تدابیرکے موضوع پر مطب عبداللہ نزد القدس ہیلتھ سینٹر پریس بازار ٹائون شپ لاہور میں منعقدہ طبی مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے ،تلسی کے پتے خون کو پتلا کرنے میں مدد گار

ثابت ہوتے ہیں یہ بلڈ پریشر کو بڑھنے سے بھی روکتے ہیں اور اگر انہیں کھانے میں استعمال کیا جائے تو یہ انتہائی مفید ہیں۔،سبز الائچی صحت کے لیے کئی طریقوں سے مفید ہے یہ ہائی بلڈ پریشر میں بھی بے انتہا فائدہ مند ہے اس کے لگاتاراستعمال سے منہ کی بدبو ختم ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…