وہ عام سی عادات جو آپ کو کینسر سے بچاتی ہیں

17  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر انسانی طرز زندگی میں چند عام تبدیلیوں کو اپنالیا جائے تو کینسر کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کیو آئی ایم آر برگ ہوفر میڈیکل ریسرچ انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ چند معمولی مگر صحت کے لیے فائدہ مند چیزوں کو اپنا کر کینسر سے ہونے والی لاکھوں اموات کو روکا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں :کینسر کی بیشتر اقسام کی ابتدائی 5 نشانیاںتحقیق میں بتایا گیا کہ تمباکو نوشی ترک کرنا، صحت بخش غذا اور الکحل سے دوری اس مرض کا شکار ہونے سے بچاتی ہے۔ان تینوں اشیاء کی وجہ سے دنیا بھر میں کینسر سے ہونے والی اموات کے 30 فیصد یا 25 لاکھ سے زائد واقعات سامنے آتے ہیں۔اسی طرح سورج کی روشنی میں بہت زیادہ رہنا اور موٹاپا کینسر سے 12 لاکھ اموات کا باعث بنتا ہے۔اس کے بعد انفیکشن، ورزش نہ کرنا اور ہارمونز کا نمبر ہے۔تاہم انفیکشن اور ہارمون تو انسان کے بس سے باہر عنصر ہیں مگر باقی چھ چیزوں میں سے کچھ کو چھوڑ کر جبکہ کچھ کو اپنا کر کینسر کے خطرے کو 40 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ ہماری ناقص عادات مردوں میں کینسر سے موت کا خطرہ 41 فیصد جبکہ خواتین میں چونتیس 34 فیصد تک بڑھا دیتی ہیں۔یہ بھی پڑھیں : یہ غذا کینسر کا مریض بنانے کے لیے کافیان کا مزید کہنا تھا کہ مرد تمباکو نوشی اور الکحل کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارتے ہیں اور اکثر ناقص غذا کا استعمال کرکے اپنے لیے خطرات بڑھاتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کینسر کے متعدد کیسز کو روکنا تو ممکن نہیں مگر نتائج سے واضح ہے کہ یہ مرض ہمیشہ بدقسمتی یا جینز کی وجہ سے انسانوں کو شکار نہیں بناتا۔درحقیقت معمولی تبدیلیاں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے اور مرنے کا خطرہ کم کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہیں۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدےانٹرنیشنل جرنل آف کینسر میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…