اگر آپ کی کمر میں درد رہتا ہے تو یہ ٹوٹکے استعمال کریں‎

19  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(نیوزڈیسک )روز مرہ کی بھاگ دوڑ کے باعث ہمیں اکثر صحت کے گو نو گو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں سب سے عام مسئلہ کمر درد ہے۔ یہ درد ہمیں نا دن کو سکون لینے دیتا ہے اور نا ہی رات کو آرام۔ تو پیش ہیں چند ایسے گھریلو ٹوٹکے جو آپ کو اس تکلیف سے چھٹکارا دلاسکتے ہیں۔

کافور اور ناریل کے تیل کی مالش: کافور کو ناریل کے تیل میں ملا کر اسے 5 منٹ کے لئے گرم کریں ، ٹھںڈا ہونے پر بوتل میں رکھ لیں۔ ہفتے میں دو مرتبہ سونے سے قبل کمر پر اس کی ہلکے ہاتھ سے مالش سے کمر درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ نیم گرم پانی اور یوکلپٹس کے تیل سے غسل: سونے سے قبل نیم گرم پانی میں یوکلپٹس کے تیل کے چند قطرے ڈال کر اس سے غسل کریں، اس سے ناصرف کمر کے درد میں افاقہ ہوگا بلکہ جسم کے دیگر حصوں میں درد بھی نہیں رہے گا۔ دودہ میں ہلدی اور شہد ملا کر پینا: ہر روز سونے سے قبل ایک گلاس نیم گرم دودھ میں چٹکی بھر ہلدی اور شہد کے چند قطرے ملا کر پینا اپنا معمول بنالیں اس سے ناصرف کمر کے درد سے چھٹکارا ملے گا بلکہ زکام اور کھانسی میں بھی آرام آئے گا۔ سرسوں کے تیل کی مالش : نہانے سے ایک گھنٹہ قبل سرسوں کے تیل سے کمر کی مالش کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ گرم پانی سے نہائیں۔ کچے چاولوں سے سکائی: کچے چاولوں کی ایک چھوٹی پوٹلی بنائیں اور 5 سے 6 منٹ تک مائیکرو ویواوون میں گرم کرکے اس کی کمر کے نچلے حصوں پر سکائی کریں، چند ہی منٹوں میں کمر درد ختم ہوجائے گا

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…