مرد دوپہر کو چڑچڑے ہوجاتے ہیں لیکن کیوں؟ خواتین کی جانب سے پوچھا جانیوالا صدیوں پرانا سوال جس کا جواب آخرکار ڈھونڈ لیا گیا

2  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عموماََ خواتین یہ شکایت کرتی نظر آتی ہیں کہ مرد حضرات دوپہر کو چڑچڑے پن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ ایک ایسا سوال ہے جو صدیوں سے خواتین کے ذہنوں میں موجود ہے جس کا وہ گاہے گاہےاظہار بھی کرتی نظر آتی ہیں۔

مگر اب سائنسدانوں نے خواتین کے اس صدیوں پرانے سوال کا جواب ڈھونڈ نکالا ہے۔ آسٹریلیا کی سوئنبرن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے سینکڑوں مردوں کے دماغوں کا دن کے مختلف اوقات میں اسکین کیا اور وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ دماغ میں خوشی کا احساس پیدا کرنے والے حصے اور اس سے وابستہ نظام (ریوارڈ سسٹم) کی سرگرمی صبح اور شام میں اپنے عروج پر ہوتی ہے لیکن دوپہر میں یہ اپنی کم ترین سطح پر آجاتی ہے۔سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ انسانی دماغ کے دائیں حصے میں موجود ’پیوٹامن‘ نامی علاقے میں سرگرمی دوپہر کی ابتداء میں سب سے کم ہوتی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دوپہر میں افراد زیادہ چاق و چوبند نہیں ہوتے جب کہ، اس کے برعکس، دماغ کے بائیں حصے والا پیوٹامن دوپہر 2 بجے کی بہ نسبت صبح کے 10 بجے اور شام کے 7 بجے زیادہ سرگرم ہوتا ہے۔یہ دونوں حصے مل کر مردانہ مزاج، موڈ اور بطورِ خاص چڑچڑے پن پر اثرانداز ہوتے ہیں اور ان ہی کی وجہ سے مرد عموماً دوپہر کے وقت خود کو زیادہ تھکا ماندہ اور کسی حد تک چڑچڑا بھی محسوس کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…