پاکستان سیب کی پیداوار میں 10 ویں نمبر پر،روس کی درآمد میں دلچسپی

30  اکتوبر‬‮  2017

فیصل آباد (آن لائن)روس کے فروٹ امپورٹرز نے پاکستانی سیب درآمد کرنے میں زبردست دلچسپی ظاہر کی ہے لہٰذا روس کی منڈیوں سے استفادہ کر کے قیمتی زرمبادلہ کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے،پاکستان رواں سال 14 لاکھ 95 ہزار ٹن سیب کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا بھر کے ممالک میں دسویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ سیب کی عالمی تجارت کا حجم بھی ساڑھے 6 ملین ٹن سے تجاوز کر گیا ہے لہٰذااگر حکومت سیب کے باغبانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی سمیت سیب کے برآمد کنندگان کو جدید سہولیات

فراہم کرے اور نئی منڈیاں تلاش کرے تو ملکی آمدنی میں نمایاں اضافہ کرسکتا ہے۔ایپل گروئرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجما ن نے بتایا کہ جس طر ح دنیابھر میں پاکستانی آم اور کینو کو انتہائی پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اسی طرح اپنے ذائقے،لذت اور معیار کے باعث پاکستانی سیب کو بھی عالمی منڈیوں میں نمایاں مقام حاصل ہے۔انہوں نے بتایا کہ معمولی سی کوشش کے بعد سیب کی پیداوار میں 2 ٹن فی ایکڑ کا باآسانی اضافہ کر کے 30 ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…