میٹرو بن گئی لیکن پنجا ب نہیں بدلا،رائیونڈمیں ہسپتال کے باہر فرش پر بچے کی پیدائش ،شرمناک تاریخ رقم ہوگئی

17  اکتوبر‬‮  2017

رائیونڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)رائیونڈ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی اور عملے کی جانب سے علاج معالجے سے انکار کے باعث ایک خاتون نے ہسپتال کے باہر فرش پر بچے کو جنم دیا۔ہسپتال کی جانب سے کی گئی ابتدائی انکوائری کے مطابق رائیونڈ کے نواحی گاؤں سے ایک خاتون سمیرہ بی بی کو زچگی کیلئے صبح سوا 6 بجے کے قریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لایا گیا، تاہم ڈاکٹر موجود نہ ہونے پر

عملے نے علاج معالجے سے انکار کردیا جس کے بعد خاتون نے ساڑھے 6 بجے انتہائی تکلیف کی حالت میں ہسپتال کے باہر فرش پر بچے کو جنم دیا۔موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی کوئی ایمبولینس اْس وقت وہاں موجود نہیں تھی لیکن جب تک ایمبولینس کو بلوایا گیا اس وقت تک بچے کی ولادت ہوچکی تھی۔جب اس حوالے سے پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ صوبائی وزارت نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث کسی بھی ڈاکٹر یا اسٹاف ممبر کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اس معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی جاچکی ہے۔دوسری جانب سیکریٹری ہیلتھ علی جان خان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال رائیونڈ میں گائنی سے متعلق تمام سہولیات دستیاب ہیں انہوں نے بتایا کہ حالیہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال پہنچ چکی ہے اور تحقیقات شروع کر دیں ٗدوسری جانب ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر نے بتایا کہ ماں اور بچہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں ٗ معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…