کیا آپ صبح کی چائے پینے کے عادی ہیں؟ اگر ہاں تو اس کے صحت پر اثرات پڑھ لیں

15  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صبح کی چائے پینا تقریباً ہر شخص کے معمولات زندگی میں شامل ہے البتہ وہ افراد جو چائے کے بالکل شوقین نہیں ہوتے وہ صبح کی چائے بھی نہیں پیتے، تاہم ماہرین نے اب اس کا ایک حیرت انگیز فائدہ بتا دیا ہے۔حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روز صبح کی چائے پینا بھولنے

کے مرض سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔سنگا پور کی یونگ لو لین اسکول آف میڈیسن میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے صبح کی چائے بڑھاپے میں مختلف دماغی امراض (عموماً یادداشت کے مسائل) جیسے ڈیمینشیا یا الزائمر کے خطرے میں 50 فیصد تک کمی کرسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے کے پتوں میں شامل مختلف حیاتیاتی کیمائی اجزا طویل المدتی فوائد دے سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے فائدہ مند اثرات بڑھاپے میں ظاہر ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق یہ اجزا دماغ کی رگوں کو خرابی اور دماغی خلیات کو تنزلی کے عمل سے محفوظ رکھتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے ان نتائج کو مزید پرکھنے کے لیے مزید وسیع پیمانے پر تحقیق اور معلومات اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…