اگر آپ بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں اور تھکا دینے والی ورزشیں بھی آپ کے کام نہیں آرہیںتو گھبرائیں نہیں بس صرف ٹھنڈا پانی پئیں اور اس کا نتیجہ دیکھیں ، دلچسپ معلومات

15  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر اوقات آپ جب ٹھنڈا پانی پینے لگتے ہیں تو کوئی نہ کوئی آپ کو ٹھنڈے پانی کے صحت پر پڑنے والے مضر اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے ٹھنڈا پانی پینے سے ضرور روکے گا۔ مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ ٹھنڈا پانی نہ صرف آپ کو کئی طرح کے امراض سے بچاتا ہے بلکہ موٹاپے اور بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان افراد کیلئے نہایت مفید ہے۔

ٹھنڈا پانی پینے کے جہاں کئی فائدے ہیں وہاں یہ مطلب نہیں کہ گرم پانی مضر صحت ہے۔ آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس وقت ٹھنڈا پانی پینا مفید اور کس وقت گرم پانی پینا چاہئے۔ ورزش کے دوران ہمارے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس کو بحال کرنے کیلئے ہمارا جسم پسینے کی صورت میں پانی کا اخراج کرتا ہے ۔ اس عمل کے دوران ہمارے جسم سے پانی اورالیکٹرولائیٹ کی تعداد ضائع ہوجاتی ہے۔اس دوران اگر ٹھنڈا پانی پیاجائے تو نہ صرف جسم کا درجہ حرارت کم رہتا ہے بلکہ پانی کی کمی بھی پوری ہونے لگتی ہے۔ٹھنڈا پانی پینے سے جسم کا درجہ حرارت کم رہتا ہے اور جسم سے پانی کا زیادہ اخراج بھی نہیں ہوتا اور الیکٹرو لائیٹ بھی ضائع نہیں ہوتے۔ بخار کی وجہ سے بھی جسم میں پانی کی کمی واقع ہوتی ہے اور اگر پانی نہ پیا جائے تو یہ صحت کے حوالے سے پیچیدگیاں پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔ بخار کے دوران ٹھنڈا پانی جہاں بخارمیں کمی کا باعث بنتا ہے وہیں اس سے جسم میں پانی کی ہونے والی کمی بھی پوری ہوتی ہے۔ اگر بخار سے جلد نجات چاہتے ہیں تو ٹھنڈے پانی میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے بھی جلد افاقہ ہوتا ہے۔ آج کل بہت زیادہ افراد بڑھتے ہوئے وزن سے شدید پریشان نظر آتے ہیں ۔ تھکا دینے والی ورزشوں کے باعث بھی وہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں، آپ اس بات سے

اندازہ لگا سکتے ہیں کہ 15منٹ کی چہل قدمی 70حرارے جلاتی ہے لیکن اگر آپ بغیر تھکے یہ ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ٹھنڈا پانی پئیں کیونکہ ٹھنڈا پانی پینے سے میٹا بولزم تیزی سے کام کرتا ہے اور ایک دن میں اضافی 70حرارے جلاتا ہے۔اب آتے ہیں گرم پانی کے استعمال پر ، اگر آپ نظام انہضام میں خرابی کے باعث پریشان ہیں اور اکثر آپ کو قبض کی شکایت رہتی ہے

تو ماہرین طب کے مطابق ماہرین طب کا کہنا ہے کہ صبح سویرے گرم پانی پینے سے قبض سے نجات ملتی ہے اور ہمارا معدہ زیادہ بہتر طریقے سے کام کرنے لگتاہے۔اس بات کا خیال رکھیں کہ کھانا کھاتے وقت ٹھنڈا پانی نہ پئیں کیونکہ یہ صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔ہمارے جسم میں میٹا بولزم کے عمل کے دوران کچھ زہریلے مادے بھی پیدا ہوتے ہیں جو جسم کیلئے مضر ہوتے ہیں،

کبھی یہ مادے جسم سے خارج نہیں ہوتے اور کئی پیچیدگیوں کا باعث بنتے ہیں۔ زہریلے مواد نکالنے کے لئے گرم پانی میں لیموں کا رس ملاکرپئیں۔اس طریقے سے معدے سے زہریلے مواد نکلیں گے اور نظام انہضام بھی ٹھیک طریقے سے کام کرے گا۔آپ چاہیں تو اس پانی میں کھیرے،مالٹے اور سیب کے ٹکڑے بھی ڈال سکتے ہیں۔سردرد، جسم میں سوزش سےبچنے کیلئے گرم پانی کا استعمال کریں، یہ خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے اور درد اور سوزش کو کم کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…