یہ ورزش کا جاپانی طریقہ کس طرح موٹاپے کو چند ماہ میں ختم کر دیتا ہے، حیران کن نتائج!!

  اتوار‬‮ 8 اکتوبر‬‮ 2017  |  14:37

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی اداکار مکی رائیوسوکی نے حال ہی میں پیٹ پر سے تیزی کے ساتھ چربی گھٹانے کا موثر طریقہ دریافت کیا ہے۔ جس کے زریعے انہوں نے صرف چند ہفتوں میں ہی اپنی کمر اور پیٹ سے 13 کلو وزن کم کر کے 12 سینٹی میٹر تک کمر کو پتلا کیا۔یہ ورزش زیادہ سے زیادہ آپ کے دو منٹ لیتیہے۔ یعنی آپ کم وقت میں زیادہ وزن گھٹا سکتے ہیں۔رائیو سو کی نے اسے ‘لانگ بریتھ ڈائیٹ’ کا نام دیا ہے، جسمیں آپ کو ایک مخصوص پوزیشن میں کھڑے ہو کر تین سیکنڈ سانس اندر لینے کے بعد

سات سیکنڈ تک چھوڑنی ہوتی ہے۔زیادہ تر یورپی ڈاکٹرز وزن کم کرنے کیلئے سانس لینے والی ورزش تجویز کرتے ہیں۔ ان کے مطابق چربی میں آکسیجن، کاربن اور ہائیڈروجن موجودہوتی ہیں۔ جب آکسیجن سانس کے زریعے چربی کے خلیات تک پہنچتی ہے تو اس کے جزیات کو کاربن اور پانی میں توڑ دیتی ہے۔اس کا مطلب جتنی زیادہ آکسیجن ہمارا جسم استعمال کرے گا ، چربی اتنی ہی تیزی سے گھٹے گی۔ورزش کا طریقہ کار:٭ ایک پاؤں آگے اور ایک پیچھے رکھ کر کھڑے ہوجائیں۔٭ کولہوں کو سخت کریں اور اپنا پورا وزن پچھلے پاؤں پر منتقل کریں۔٭ اپنے ہاتھوں کو سر سے اونچا اٹھا کر تین سیکنڈ تک سانس اندر کھینچیں۔٭ اس کے بعد اپنے پورے جسم کے عضلات کو سخت کرتے ہوئے سات سیکنڈ تک زبردستی سانس باہر چھوڑیں۔اس ایکسرسائز کو دن میں ایک بار دو سے دس منٹ تک روزانہ کریں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ورزش جسم کے پٹھوں کو مضبوط کرتی ہے اور میٹابولزم کو بڑھاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں