معدے کی جلن اور تزابیت کا آ سان حل

8  اکتوبر‬‮  2017

برمنگھم (نیوز ڈیسک) معدے کی جلن اور تیزابیت عام پائے جانے والے مسائل میں سے ایک ہے اور اس کے حل کیلئے ادویات کا استعمال مزید مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ اس مسئلے کو سادہ اور آسان طریقہ سے حل کرنے کیلئے مندرجہ ذیل تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں:سب سے پہلے تو یہ معلوم کریں کہ آپ کو کن غذاﺅں کی وجہ سے جلن اور تیزابیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عام طور پر مصالحہ دار غذائیں، ترشادہ پھل، چائے کافی اور چکنائی والی غذائی اس مسئلے کا سبب بنتی ہیں، پنیر اور تلی ہوئی اشیاءسے پرہیز کریں اور کم چربی والا گوشت اور پھل سبزیاں استعمال کریں۔ وزن کم کریں کیونکہ معدے کے گرد جمع ہونے والا وزن تیزابیت کو اوپر کی جانب منتقل کرتا ہے۔ کھانا کم مقدار میں زیادہ دفع کھائیں اس طرح معدے میں تیزابیت کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ تیزابیت ہوجانے کی صورت میں مندرجہ ذیل اقدامات کریں * چائے، کافی اور کولڈ ڈرنگ کا استعمال بند کردیں۔ * روزانہ نیم گرم پانی کا ایک گلاس پئیں۔ * کیلے، تربوز اور کھیرے کو روز مرہ غذا کا حصہ بنائیں۔ * تربوز کا جوس بھی بہت مفید ہے۔ * ناریل کا پانی بھی تیزابیت کم کرتا ہے۔ * روزانہ ایک گلاس دودھ پئیں۔ * رات کا کھانا سونے سے دو یا تین گھنٹہ پہلے کھالیں۔ * کھانوں کی مقدار مختصر اور درمیانی وقفہ محدود رکھیں۔ * کھانا باقاعدگی سے کھائیں۔ * اچار، مصالحے دار چٹنی اور سرکے سے پرہیز کریں۔ * لونگ کو کچھ دیر چوسنے سے بھی افاقہ محسوس ہوگا۔ * گڑ، لیموں، کیلا اور بادام معدے کی جلن اور تیزابیت میں فوری افاقہ دینے کیلئے مشہور ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…