موٹاپے سے نجات کیلئے پھلوں کا استعمال بڑھائیں ٗطبی ماہرین

17  ستمبر‬‮  2017

لندن (این این آئی)طبی تحقیق میں کہاگیا ہے کہ اگر آپ کو موٹاپے سے نجات چاہیے تو سیب ٗاسٹرابری سمیت پھل کھانا شروع کردیں۔ہارورڈ میڈیکل اسکو ل کے طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق وزن کم کرنے کے خواہشمندافراد سیب، اسٹرابری، ناشپاتی اور مالٹوں کا زیادہ استعمال کریں تو یہ عمل ان کیلئے طویل عرصے تک فائدہ مندثابت ہوگا۔تحقیق کے مطابق کچھ لوگوں کے مطابق زیادہ کھانے سے موٹا بڑھتا ہے لیکن پھل زیادہ کھانے میں ہی موٹاپے سے نجات کی کنجی ہے،اس لیے موٹاپے کی روک تھام بلکہ کمی کیلئے پھلوں کا استعمال بڑھانا چاہیے۔طبی ماہرین کے مطابق موٹاپے سے نجات کی وجہ پھلوں میں پائے جانے والا قدرتی جزفلیونوئڈز ہے جو جسمانی وزن میں کمی کے لئے اہم ہے ،تحقیق کے دوران 1لاکھ افراد میں 25 سال تک فلیونوئڈز کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ اسٹرابری،سیب ،ناشپاتی اور مالٹوں میں پایا جانا فلیونوئڈز موٹاپے کی روک تھام بلکہ کمی کے حوالے سے زبردست اثرات مرتب کرتا ہے۔تحقیق کے مطابق کچھ مقدار میں جسمانی وزن کی کمی بھی صحت کو بہتر بناتی اورشوگر،کینسر،بلڈپریشر اور شریانوں کے امراض کا خطرہ کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق جو لوگ زیادہ پھل یا سبزیوں کا استعمال نہیں کرسکتے وہ سیب، ناشپاتی یا بیریز کی کچھ مقدار کو کھانا عادت بنالیں تو وہ یہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔‎‎

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…