ہاتھوں اور پائوں کی انگلیوں سے محروم افراد کیلئے زبردست خوشخبری، کس طرح پیوند کاری کی جائے گی؟

16  ستمبر‬‮  2017

لندن(آئی این پی )برطانیہ میں ہاتھ میں پیروں کی انگلیوں کی پیوند کاری کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ جرمی ایک خوفناک حادثے کے نتیجے میں اپنے دائیں ہاتھن کی تمام انگلیوں سے محروم ہوگئے تھے۔مگر ڈاکٹروں نے اس محرومی کا ایک منفرد حل نکالتے ہوئے

جرمی کے پیروں کی انگلیاں اور انگوٹھا دائیں ہاتھ میں لگا دیا اور وہ ان کو اصل انگلیوں کی طرح استعمال کرنا بھی سیکھ چکے ہیں۔ڈاکٹروں نے پیروں سے ایک انگوٹھا اور دو انگلیاں نکال کر انہیں ہاتھ سے منسلک کردیا تھا اور حیران کن طور پر وہ کام بھی کرنے لگے۔حادثے کے بعد جرمی کا خیال تھا کہ اب انہیں ہمیشہ کے لیے معذوری کی زندگی گزارنا پڑے گی مگر ڈاکٹر پرامید تھے کہ وہ اپنے ہاتھ کو استعمال کرسکیں گے۔اس مقصد کے لیے انہوں نے جرمی کے جسم کے ایک حصے کے ٹشوز کو پیروں کی انگلیاں اور انگوٹھا دائیں ہاتھ میں لگانے کے لیے استعمال کیے۔اب وہ ان انگلیوں کے ساتھ زندگی گزارنا سیکھ رہے ہیں اور روزمرہ کے کام بشمول جوتوں کے تسمے باندھنا اور کھانا پکانے کے لیے بھی ان انگلیوں اور انگوٹھے کو استعمال کررہے ہیں۔حادثے کے وقت کو یاد کرتے ہوئے وہ بتاتے ہیں کہ ابتدامیں انہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ انگلیاں کٹ گئئی ہیں بلکہ ڈاکٹروں نے انہیں اس بات کا احساس دلایا۔تاہم ان کے ایک ساتھی نے فوری طور پر ان انگلیوں کو برف میں محفوظ رکھ دیا تاکہ ڈاکٹر انہیں جوڑ سکیں۔تاہم ڈاکٹروں کے مطابق انگلیوں کو اتنا نقصان پہنچا ہے کہ انہیں دوبارہ لگانا ممکن نہیں مگر پھر پیروں کی انگلیوں کو استعمال کرنے کا خیال آیا۔اس کے لیے ایک سال میں متعدد آپریشن کرکے یہ تجربہ کیا گیا جو کہ کامیاب بھی ثابت ہوا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…