پاکستان میں جگر کی بیماری کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی، تفصیلات جاری

19  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ ملک کی آبادی کا 5فیصد لوگ ہیپاٹائٹس سی جبکہ 2.5فیصد ہیپا ٹائٹس بی میں مبتلا ہیں، تاہم مفت علاج اور دیگر طریقوں سے جگر کی بیماری پر قابوپانے کیلئے کوشاں ہے ،وفاقی تعلیمی اداروں میں969اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں،2013سے2017تک پی آئی اے کے 9ناکارہ جہازوں کے ملبے کو72.89ملین روپے میں فروخت کیا گیا، نیواسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ رواں سال کے آخر تک آپریشنل ہوجائے گا،

پمز ہسپتال میں ملازمین کی حاضر ی کو یقینی بنانے کیلئے کیمروں ، بائیو میٹک مشینوں اور واک تھرو گیٹس کی تنصیب کا90فیصد کام مکمل کر لیا گیا،وزیر اعظم گرین پاکستان پروگرام کے تحت موجود ہ دور حکومت کے دوران ملک بھر میں 21لاکھ98ہزار730پو دے لگائے گئے، پاکستان ریلوے کے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ذمہ 2186.309ملین روپے واجب الادا ہیں، 2013میں ریلوے کی اراضی کا ریکارڈ تک موجود نہیں تھا،ریلوے کی 95فیصد آراضی کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز ہو گیا۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں ارکان کے سوالوں کے جواب وفاقی وزرا شیخ آفتاب احمد ،خواجہ سعد رفیق،مشاہد اللہ خان اورپارلیمانی سیکر ٹری کیڈ مائزہ حمید نے دئیے۔ رکن خالدہ منصور کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ نیواسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ رواں سال کے آخر تک آپریشنل ہوجائے گا،ائیر پورٹ میں پانی کی فراہمی کیلئے ریزروائر تعمیر اور ٹیوب ویل نصب کر دئیے گئے ہیں جبکہ رن وے میں موجود نقائص کو دور کر دیا گیا ہے ۔رکن ملک محمد عامر ڈوگر کے سوال کے جواب میں وزارت کیڈ نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ ملک کی آبادی کا 5فیصد لوگ ہیپاٹائٹس سی جبکہ 2.5فیصد ہیپا ٹائٹس بی میں مبتلا ہیں،اسلام آباد میں بیت المال کی مدد سے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے۔

رکن خالدہ منصور کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکر ٹری کیڈ مائزہ حمید نے کہا کہ پمز ہسپتال میں ملازمین کی حاضر ی کو یقینی بنانے کیلئے 90کیمروں ،15بائیو میٹک مشینیں اور10واک تھرو گیٹس کی تنصیب کا90فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی 10فیصد کام 2ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔رکن وسیم اختر شیخ کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت ڈاکٹر درشن نے کہا ہے مالی سال 2013-14اور 2014-15کے دوران ایچ ای سی کی جانب سے ڈی فارمیسی کیلئے111 وظائف دئیے۔

رکن خالد منسور کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ2013سے2017تک پی آئی اے کے 9ناکارہ جہازوں کو72.89ملین روپے میں فروخت کیا گیا جس میں 3بوئنگ 747 اور 6ائیر بسز شامل ہیں۔رکن محمد مزمل قریشی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا کہ موبی لنک اور وزارد کا انضمام ہو چکا ہے،وارد کے پاس ایل ٹی ای ٹیکنالوجی کا لائسنس تھا انضمام کے بعد موبی لنک بھی پی ٹی اے کی جانب سے الگ ایل ٹی ای ٹیکنالوجی کا لائسنس لینے کی بجائے وارد کی ایل ٹی ای ٹیکنالوجی کے لائسنس پر صارفین کو سروس فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2020تک پاکستان فائیو جی ٹیکنالوجی کے قابل ہو جائے گا۔رکن طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعظم گرین پاکستان پروگرام کے تحت موجود ہ دور حکومت کے دوران ملک بھر میں 21لاکھ98ہزار730پو دے لگائے گئے۔رکن شیخ صلاح الدین کے سوال کے جواب میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 2013میں ریلوے کی اراضی کا ریکارڈ تک موجود نہیں تھا،سو سو سال پرانے کاغذات تھے جو پڑھے بھی نہیں جاتے تھے

۔موجودہ دور حکومت میں ریلوئے کی اراضی کا ریکارڈ جمع کیا گیا اور اسے ڈیجیٹلائزڈ کیا گیا،ریلوے کی 95فیصد آراضی کا ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ ہو گیا ہے ۔رکن شکیلہ لقمان نے سوال کے جواب میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گزشتہ4سالوں کے دوران ریلوے کی اراضی پر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیا گیا جبکہ پاکستان ریلوے کے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ذمہ 2186.309ملین روپے واجب الادا ہیں۔رکن عائشہ سید کے سوال کے جواب میں وزارت کیڈ نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں969اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…