خواب آور ادویات کے سائیڈ ایفیکٹس سے پریشان بے خوابی کے شکار افراد کیلئے زبردست گھریلو ٹوٹکہ

17  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلسل بے خوابی کا شکار رہنے والے افراد نیند کیلئے خواب آور ادویات کا استعمال کرنے لگ جاتے ہیں جس کے سائیڈ ایفیکٹس کی وجہ سے وہ مزید پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بے خوابی کی وجہ سے جسم خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے

لگتا ہے اور کمزوری بھی پیدا ہو جاتی ہےلیکن اب ماہرین صحت نے بے خوابی کا شکار افراد کیلئے ایسا گھریلو ٹوٹکا دریافت کر لیا ہے جس کے استعمال سے بے خوابی کا شکار افراد نہ صرف بھرپور اور مزیدار نیند کا لطف لے سکتے ہیں بلکہ اس کے استعمال سے وہ خواب آور ادویات کے سائیڈ ایفیکٹس سے بھی نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ ایسی مشکل کے لئے کیلوں والی چائے کا استعمال کریں۔اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس بھی نہیں اور اس کے استعمال سے آپ کوپرسکون نیند بھی آنے لگی گی۔کیلوں میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور ان دونوں دھاتوں کی وجہ سے ہمیں پرسکون نیند آنے لگتی ہے۔ان کی وجہ سے ہمارے پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں اور ان میں اکڑاؤ اور کھچاؤبھی نہیں ہوتا۔کیلے کی چائے کیلئے آپ کو دستیاب اجزاءدرج ذیل ہیں۔ ایک کپ چائے بنانے کیلئے ایک کیلا، ایک گلاس پانی، دو گرام دار چینی درکار ہو گی۔کیلے کو کاٹ کر پانی میں ڈالیں اور دس منٹ تک پانی کوابالیں،مشروب کو چھان لیں۔اب اس پردارچینی چھڑک دیں اور رات کوسونے سے ایک گھنٹہ پہلے کیلے والی چائے نوش فرمائیں۔اس مشروب کوروزانہ استعمال کرنے سے آپکو رات کوپرسکون نیند آئے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…