اگر آپ ناخن چبانے کے عادی ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے ہی ہے

18  جولائی  2017

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)آپ نے دیکھا ہوگا کہ متعدد افراد ناخن چبانے کے عادی ہوتے ہیں اور اسے کوئی اچھی عادت بھی نہیں سمجھا جاتا بلکہ ایک بدترین قسم کی لت قرار دیا جاتا ہے۔ سماجی اور ممکنہ طبی نقصانات سے قطع نظر دنیا بھر میں 30 فیصد افراد اس عادت کا شکار ہوتے ہیں۔

اس کے نتیجے میں مختلف طبی مسائل جیسے انفیکشن اور دانتوں کی کمزوری کا خطرہ بھی ہوتا ہے مگر بدقسمتی سے اس عادت کا شکار ہونے کے بعد اس پر قابو پانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ تاہم یہ عادت کسی فرد کی شخصیت کے راز بھی فاش کرسکتی ہے۔یہ دعویٰ ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ تحقیق کے مطابق اس عادت میں مبتلا ہونا اس بات کی بھی نشانی ہے کہ وہ شخص کمالیت پسند ہے۔ اس تحقیق کے دوران 48 رضاکاروں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 50 فیصد ناخن چبانے کے عادی تھے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ اس عادت کے شکار افراد ادارہ جاتی کمالیت پسندی کی خوبی رکھتے ہیں، بہت زیادہ منصوبہ بندی کرنے اور جلد ذہنی انتشار کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔ تجربے کے دوران ان رضاکاروں کو ایسی صورتحال سے گزارا گیا جو انہیں تناؤ، فرسٹریشن، بیزاری اور سکون کا احساس دلائے۔محققین کا کہنا تھا کہ تناؤ، فرسٹریشن اور بیزاری لوگوں کے اندر اعصابی بے چینی پیدا کی اور بیشتر ناخن چبانے لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رویے سے اظہار ہوتا ہے کہ ایسے لوگ سکون نہیں رہ پاتے اور کاموں کو معمول کی رفتار سے سرانجام دینا چاہتے ہیں، مگر ایسا نہ ہونے پر فرسٹریشن، بے چینی اور عدم اطمینان کا شکار ہوجاتے ہیں۔اور اس طرح کے منفی جذبات پر قابو پانے کے لیے وہ ناخن چبانے لگتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…