پرکشش اور کمر عمر نظر آنے کیلئے ان 10غذاؤں کے استعمال میں اضافہ کرلیں۔۔۔چند ہی دنوں میں آپ کو پہچاننا مشکل ہوجائیگا

3  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسان کی صحت کا اثر ان کی عمر اور شخصیت پر بھی پڑھتا ہے۔جتنی اچھی آپ کی صحت اور غذاء ہوگی اتنی ہی آپ کی پر کشش شخصیت بنانے کیساتھ آپ کم عمر بھی نظر آئیں گے۔پلاسٹک سرجری اور مختلف ادویات استعمال کرنے کے بجائے آپ اگر ان دس غذاؤں کے استعمال میں اضافہ کریں گےتو حیرت انگیز صلاحیت پائیں گے۔ بیریز: ہر قسم کی بیری اینٹی آکسیڈ نٹس کے باعث آپ کی

صحت کیساتھ ساتھ مجموعی شخصیت کی کشش کیلئے بہترین ہیں۔ان کے استعمال سے خلیات کی توڑ پھوڑ کی روک تھام یا وہ عمل سست ہو جاتا ہے اور یہ پھل جوڑوں کی سوجن اور درد کو بھی کم کرتے ہیں۔ گاجر: گاجر بینائی کیلئے بہت مفید ہوتی ہے،اس سبزی میں بیٹا کیروٹین بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے۔یہ سبزی جسم میں جاکر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتی ہے جو آنکھوں کی نظر میں بہتری کیلئے بہت مفید ہے ۔اس سبزی کو پکا کر کھانے سے اس کے اجزاء ختم ہو جاتے ہیں اور پھر آپ اس کے غذائی فوائد سے استفادہ نہیں کر سکیں گے۔ ترش پھل: مالٹا یا ترش پھل میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جوآپ کی نوجوانی برقرار رکھنے کیلئے انتہائی اہم ہیں ۔وٹامن سی کی ترش پھلوں میں وافر مقدار موجود ہوتی ہیں۔ ان میں بائیو فلیونوئیڈز نامی جزو شامل ہوتا ہے جو آپ کو سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ لہسن : لہسن کئی انفیکشنز کو ختم کرنے میں نہایت مفید ہے اور اس کے مناسب استعمال سے عمر کے اثرات جسم سے زائل کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔یہ کولیسٹرول کو متوازن کرتا ہے اور خون اور بلڈ پریشر کو بہتر کرتا ہے۔ چاکلیٹ: چاکلیٹ کے بہت فائدے ہیں یہ اینٹی اکسیڈنٹس اور فلیوینوئیڈز سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ سورج کی شعاعوں سے تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ مضر اجزاء سے بھی بچاتی ہے۔ زیتون کا تیل: زیتون کے تیل کے طبی بیشمار فوائد ہے ۔

زیتون کے تیل کا زیادہ ا ستعمال جلد کو آلودگی سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور آپ پرکشش اور صحت مند نظر آتے ہیں۔اس کے اجزاء جلد کی نمی کو برقرار رکھتے ہیں اور بڑھاپے کی روک تھام کرتے ہیں۔ ٹماٹر: ٹماٹر انتہائی فائدے مند چیز ہے ،ٹماٹر وٹامن اے،سی اور فولک ایسڈ سمیت دیگر اجزاء سے بھرپورہوتا ہے۔یہ شریانوں کی صحت اور وبائی امراض سے بھی تحفظ دیتا ہے۔

مچھلی: مچھلی میں پایا جانیوالا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہے جو جلد کو جگمگانے اور تازہ رکھنے میں مددگار اور انہیں خشکی سمیت قبل ازوقت بڑھاپے سے بچاتا ہے۔ ہلدی: ہلدی کینسر سے تحفظ دینے کے ساتھ نظام ہاضمہ بہتر بنانے اور سوجن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ انار: انار کے جوس کا روزانہ ایک گلاس جھریوں کو آپ سے دور رکھتا ہے اور اس کے ساتھ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی شرح کو کم کرتا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…