وہ سنت نبوی ﷺ جو ہمیں تمام بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے؟ سائنسدانوں نے بھی تسلیم کر لیا

30  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ کی چھینک یا کھانسی کے بعد بھی جراثیم فضاءمیں 45 منٹ رہ سکتے ہیں اور دیگر افراد کو اپنا شکار بنا سکتے ہیں۔یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔پرنس چارلس ہاسپٹل کی تحقیق میں بتایا گیا کہ چھینک یا کھانسی کے ذریعے خارج ہونے والے جراثیم بارہ فٹ دور تک جاسکتے ہیں اور 45 منٹ تک وہاں موجود رہ سکتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چھینک آنے یا کھانسنے پر اپنے منہ کو ڈھانپ لینا دیگر افراد کو نزلہ زکام کے جراثیموں سے بچا سکتا ہے۔یہ وہ احتیاط ہے جو سنت رسول ﷺ میں بھی ملتی ہے اور اس حوالے سے کئی احادیث بھی موجود ہیں،

یعنی طبی سائنس نے 14 سو سال بعد اس کا فائدہ تسلیم کرلیا ہے۔اس تحقیق کے دوران جائزہ لیا گیا تھا کہ چھینک یا کھانسی کے دوران خارج ہونے والے جراثیم کس طرح طویل المعیاد بنیادوں پر لوگوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق بیماری سے اٹھنے والے افراد اس طرح کے جراثیم سے زیادہ جلد متاثر ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کا جسمانی دفاعی نظام کمزور ہوچکا ہوتا ہے۔محقیقن نے بتایا کہ جیسے ہی چھینک کے دوران خارج ہونے والا مواد ہوا میں جاتا ہے، وہ تیزی سے خشک، سرد اور ہلکا ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ فضاءمیں موجود رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ادویات کے خلاف مزاحمت کرنے وال جراثیم انسانی نظام تنفس کے ذریعے جسم میں داخل ہوکر امراض کا باعث بنتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…