کراچی،ماہرین کو چکن گونیا کی جانچ پڑتال کا علم نہیں، ڈبلیو ایچ او

13  جون‬‮  2017

کراچی(این این آئی)عالمی ادارہ صحت کے خصوصی مشن نے کراچی میں چکن گونیا کے مرض میں اضافے پر مختلف علاقوں کا دورہ کرکے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات تشویشنا ک ہیں۔شہر میں موجود اکثر طبی ماہرین کو چکن گونیا کی جانچ پڑتال کا علم ہی نہیں ہے اوروہ صرف علامات کی بنیاد پر علاج کررہے ہیں۔صورتحال ایسی رہی تو چکن گونیا سمیت دیگر امراض میں مزید اضافے کا خطرہ موجود ہے۔عالمی ادارہ صحت کے خصوصی مشن نے کراچی میں دو روز تک چکن گونیا سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا۔ رپورٹ میں حکومت سندھ کو تجویز دی کہ مچھر مار اسپرے کے خصوصی انتظامات ضروری ہیں۔طبی ماہرین کو اس مرض سے متعلق تربیت دی جانی چاہیے اورصوبے میں فوری طور پر جدید لیبارٹری اور تربیت یافتہ عملے کی بھی ضرورت ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میڈیا کے ذریعے عوام میں چکن گونیا سے متعلق آگاہی مہم چلانے کا انتظام بھی کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…