ہلدی کے ایسےفوائد جن کو جان کے آپ حیران رہ جائیں گے

19  مئی‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہلدی کو عربی زبان میں”عروق الصفر” اور انگریری میں”ٹرمیرک”کہتے ہیں یہ جنوب مغربی ہند کا مقامی پودا ہے۔اس کا رنگ زرد اور ذائقہ تلخ ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم اور خشک ہے۔یہ سدا بہار پودا ان علاقوں میں خوب پرورش پاتا ہے

جہاں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں اور درجہ حرارت 20 تا 30 سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے ۔ سایہ دار زمینوں میں ہلدی کی کاشت سے شاندار پیداوار حاصل ہوتی ہے ۔ اس کی مقدار خوراک ایک ماشہ سے تین ماشہ تک ہے۔اس میں اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔ اس لئے متعدی امراض میں فائدہ مند ہے اور اسی وجہ سے چوٹ ، درد اور اندرونی سوزش (انفیکشن) میں ہلدی کا بیرونی اور اندرونی استعمال صدیوں سے کیا جا رہا ہے ۔جلے ہوئے اور عام زخموں کے علاج کے لئے اسے تیل (زیتون یا سرسوں یا السی یا ناریل)میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے ۔ اللہ کریم نے ہلدی میں بہت شفا رکھی ہے،کیسا بھی زخم ہو اس پیسٹ کو لگانے سے ہفتہ دس دن میں خشک ہو کر بھر جاتا ہے۔یہ آشوب چشم میں بھی استعمال ہوتی ہے -یہ خون کو پتلا کرتی ہے ،خون کی روانی کو بہتر بناتی ہے۔ہلدی کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔تیزابیت کے ازالہ کی مخصوص دوا ہے۔ اسی لئے معدہ و امعاء کے زخموں (السر)،گلے کی سوزش ، جوڑوں کی سوزش اور درد (گھٹیا)کے لئے فائدہ مند ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…