آلو کے ذریعے سفید بالوں کا خاتمہ ممکن

26  اپریل‬‮  2017

ٖٖاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سفید بال بڑھاپے کی نشانی تصور کئے جاتے ہیں لیکن آج کل نوجوانوں کے بھی بال سفید ہو رہے ہیں ، جس کے سبب خود اعتمادی کے خاتمے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ لیکن بڑھتی ہوئی مصروفیت، پریشانی، خون اور وٹامن کی کمی کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی آلودگی کے سبب اب سفید بال بڑھاپے کے محتاج نہیں بلکہ آج کل نوجوان نسل بھی ان سفید بالوں سے بہت پریشان نظر آتی ہے۔زیادہ تر لوگ آج کل سفید بالوں کے خاتمے کے لیے بازار میں دستیاب کلر سے مدد حاصل کررہے ہیں،

لیکن ان کلرز کے بارے میں یہ بات اب واضح ہوچکی ہے کہ ان میں موجود کیمیکل بالوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کلر مستقل حل بھی نہیں بلکہ آپ کو لازمی طور پر ہر ماہ ان کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔لیکن آپ پریشان نہیں ہوں کیونکہ ہمارے پاس اس مسئلے کا آسان اور مستقل حل موجود ہے۔ یہ قدیم زمانے کا نسخہ ہے جو آلو کے چھلکوں کے پانی سے سر دھونے کا ہے۔ یہ سفید بالوں کو ختم کرنے کا ایک آزمودہ طریقہ ہے اور آپ کے بالوں کو مضبوط بھی کرتا ہے۔ آلو کے چھلکے میں موجود اسٹارچ کی مقدار آپ کے سفید بالوں کو کالا کردیتا ہے۔اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح یہ مرکب بنایا جائے تاکہ آپ باآسانی بالوں پر لگا سکیں۔اجزا آلو کے چھلکے لیونڈر کا تیل (Lavendar Oil) مرکب بنانے کا طریقہ تین سے چار آلو کو چھیل کر اْس کے چھلکوں کو ٹھنڈے پانی میں کچھ دیر ڈال کر رکھ دیں۔ پھر ایک پتیلے میں اْسے ابالیں۔ جب پانی ابل جائے تو دھیمی آنچ پر تھوڑی دیر چھلکوں کو ابلنے دیں۔ اس کے بعد چولہا بند کرکے پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ آلو کی خوشبو کو ختم کرنے کے لیے اْس میں لیونڈر کا تیل شامل کیا جاسکتا ہے۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد اس مرکب کو ایسے ڈبے میں بند کردیں جہاں ہوا کا جانا ناممکن ہو۔ استعمال کرنے کا طریقہ یہ مرکب اْس وقت سب سے زیادہ کارآمد ہوتا ہے جب صاف گیلے بالوں میں استعمال کیا جائے۔ اس آلو کے چھلکے والے پانی کو شیمپو کرنے کے بعد بالوں پر لگائیں، لیکن اس مرکب کو لگانے کے بعد بال نہ دھوئیں کہ یہ اْسی وقت کام کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…