پھیپھڑے خون بھی بناتے ہیں، نئی دریافت

25  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ پھیپھڑوں کا کام صرف ہوا کی آکسیجن جذب کرکے خون میں شامل کرنا اور خون کی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو نکال باہر کرنا ہے تو آپ کی معلومات ادھوری ہیں کیونکہ اب سائنسدانوں نے تازہ انکشاف یہ کیا ہے کہ پھیپھڑے خون بھی بناتے ہیں۔اس

سے پہلے تک ہم یہی جانتے تھے کہ ہڈیوں کے گودے میں خون تیار ہوتا ہے لیکن یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو کے ماہرین نے جب چوہوں پر تجربات کیے تو وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ان کے جسموں میں ’پلیٹلیٹس‘ نامی خلیے پھیپھڑوں کے اندر بھی بنتے ہیں۔ پھیپھڑوں میں خون کے یہ خلیات اس وقت تک جمع رہتے ہیں جب تک ہڈیوں کا گودا متاثر ہوکر خون بنانا نہ چھوڑدے۔سائنس دانوں کے مطابق ہڈیوں کا گوداخون کے تمام اجزا بنانے والا کارخانہ ہے جہاں آکسیجن سے بھرپور خون کے سرخ خلیات، انفیکشن سے لڑنے والے سفید خلیات اور زخم سے خون کا بہاؤ روکنے والے پلیٹلیٹس بنتے رہتے ہیں جبکہ اس عمل کو’ہیماٹوپوئسس‘ کہا جاتا ہے۔ اس سے پہلے پلیٹلیٹس بنانے والے خاص خلیات یعنی ’میگا کیریوسائٹس‘ پھیپھڑوں میں دریافت ہوچکے تھے لیکن ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ بہت کم تعداد میں یہاں ہوتے ہیں  خون کے خلیات کی پیداوار کا اصل کام ہڈیوں کے گودے ہی میں ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…