شاید آپ کو یقین نہ آئے،اب آپ اپنی پسند کے خواب دیکھ سکتے ہیں؟

21  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایسا تجربہ بہت سے افراد کو ہوا ہو گا جب خواب دیکھنے کے دوران یہ احساس بھی ہوتا رہاکہ وہ کوئی خواب دیکھ رہے ہیں اور اس احساس کے ساتھ ان کا خواب بھی جاری رہا ہو۔ اس حالت کو خوابِ ساطِع (lucid dreaming) کہا جاتا ہے۔ اس حالت میں دکھائی دینے والے خواب انتہائی واضح، روشن

اور ساطع ہوتے ہیں۔ خواب ساطع کی حالت میں فہم اس درجے تک پائی جاسکتی ہے کہ وہ شخص فی الحقیقت حالت نیند میں ہونے کے باوجود خواب کا احساس بیدار کرنے والے اعصابی عوامل کو حقیقی سمجھ سکتا ہے۔ ایک سروے کے مطابق بیس فی صد لوگوں کو خواب ساطع کا تجربہ ہوتا ہے۔ کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ خواب ساطع کی حالت میں ایک فرد اپنی مرضی کے منظر دیکھ سکتا ہے، یعنی اپنے خوابوں کو کنٹرول کرسکتا ہے!Lucid Dreamer اسی بات کے پیش نظر بنایا گیا ہے۔ یہ ایک انوکھی ڈیوائس یا آلہ ہے جس کے تخلیق کاروں کا دعویٰ ہے کہ اس کی مدد سے مرضی کے خواب دیکھے جاسکتے ہیں۔ سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بڑی دلچسپ اور انوکھی بات معلوم ہوتی ہے اور اکثر لوگ اسے سنجیدہ نہیں لیں گے۔ کیوں کہ سب یہی سمجھتے ہیں کہ خواب نیند کی حالت میں ہی دیکھے جاسکتے ہیں اور ہمارا ان پر اختیار نہیں ہوتا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ درست ہے اور سائنس اس میں دخل

نہیں دے سکتی، مگر دماغ پر تحقیق اور انسانی جذبات اور کیفیات کو کنٹرول کرنے کے ضمن میں کام کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے ایجادات سامنے آرہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…