چینی اور پاکستانی ڈاکٹرز مل کر پاکستان میں کیا کام کرنے جا رہے ہیں ؟ جان کر پاکستانی عوام کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہے گا

20  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی ) چینی اور پاکستانی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کٹے ہونٹوں اور تالو کی سرجری کے لئے چالیس بچوں کی سرجری کرے گی ، یہ آپریشن 21سے 26مارچ تک جاری رہے گا ، آپریشن بلامعاوضہ ایک مقامی ہسپتال میں کئے جائیں گے ، یہ پہلا موقع ہے کہ چینی سرجنوں نے تالو اور کٹے ہونٹوں والے بچوں کی سرجری کے لئے

اپنی خدمات بلامعاوضہ پیش کی ہیں ، اس کا اہتمام تالو اور کٹے ہونٹوں کی ایسوسی ایشن (آئی سی ایل اے پی اے ) کے صدر ایم آفتاب اور بانی ارکان زینب سلیمان ،مسز فرحت اختر رحمان کررہے ہیں ، انہوں نے اس سلسلے میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ ان امراض کا شکار بچوں کو بروقت علاج کی سہولت کی ضرورت ہوتی ہے،یہ بیماری قابل علاج ہے اگر اس کا بروقت علاج کر لیا جائے تو مریض مکمل صحت یاب ہو سکتا ہے کیونکہ اس کے نفسیاتی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں ، ایسوسی ایشن متاثرہ بچوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کا نیک فریضہ کچھ ماہرین سرجنز کے تعاون سے کئی برسوں سے انجام دے رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پیدا ہونے والے 530 پاکستانی بچوں میں سے ایک بچہ اس مرض کا شکار ہو سکتا ہے، اگر اس کا ابتدائی عمر میں مناسب علاج نہ کیا جائے تو اس سے آگے چل کر بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں ، کٹے ہونٹوں کے علاج کے لئے 3سے 6ماہ جبکہ کٹے تالو کے

علاج کے لئے 11سے 12ماہ درکار ہوتے ہیں ،پاکستان میں ہر سال پیداہونے والے تقریباً 10ہزار بچے ان نقائص کا شکار ہوتے ہیں اور پاکستان میں اس وقت تقریباً دو لاکھ بچوں میں یہ نقائص پائے جاتے ہیں جو کہ خطرناک علامت ہے ،کٹے ہونٹوں کا نقص کٹے تالو کی نسبت جلد ظاہر ہوتا ہے ، اس مرض

سے متاثرہ بچوں کے خاندانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سرجری کے انتظامات کے سلسلے میں ایم آفتاب سے موبائل نمبر 03215568018پر رابطہ قائم کریں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…