آلو بخارے میں کن کن بیماریوں کا علاج ہے ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے!

15  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آلو بخارا لذیذ پھل لیکن اس کے فوائد بے شمار ہیں،انٹی آکسیڈینٹس سے بھرپورہمارے جسم پر مختلف طرح کے جراثیموں کا حملہ جاری رہتا ہے اور کمزور مدافعتی نظام کی وجہ سے بیماریاں لاحق ہونے لگتی ہیں لیکن اگر انٹی آکسیڈینٹس جیسے فلیونائڈز ہمارے جسم میں موجود ہوں

تو بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے۔اچھی خبر یہ ہے کہ آلوبخارے میں انٹی آکسیڈینٹس کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ ہمارا جسم بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
نظام انہضام میں بہتری:
آلو بخارے میں وٹامن کے،کاپر، پوٹاشیم، کوینک ایسڈاور سوربی ٹول کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو کہ ہمارے معدے اور انتڑیوں کو مضبوط کرتا ہے۔اس کے استعمال سے ذیابیطس سے محفوظ رہاجاسکتا ہے اور اس کی وجہ سے قبض جیسی مشکل سے بھی نجات ملتی ہے۔
دل کی مضبوطی:
آلو بخارے کے استعمال سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار ٹھیک رہتی ہے اور اس کی وجہ سے LDL(خطرناک کولیسٹرول) کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے دل کی شریانیں مضبوط ہوتی ہیں اور یہ کھلتی ہیں۔
دماغ کی مضبوطی:
آلوبخارے کا جوس پینے سے دماغی صحت میں اضافہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آلوبخارے میں موجود فینولز کی وجہ سے دماغی استطاعت بڑھتی ہے ،بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے دماغی استطاعت میں کمی واقع ہوتی ہے لیکن آلو بخارے کی وجہ سے اسے کم کیا جاسکتا ہے اور دماغ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔
انتڑیوں کے لئے:
اگر آپ پیٹ کی بیماری کا شکار ہوتے ہیں تو آلو بخارا کھانے سے اس سے بچا جاسکتا ہے۔آلو بخارا ایسے بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے جو ہمارے پیٹ اور انتڑیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
آپ چاہیں تو آلو بخارے کو تازہ کھاسکتے ہیں یا خشک کیونکہ یہ دونوں صورتوں میں ایک جیسا مفید پایا جاتا ہے،اس کا جوس استعمال کرنے میں بھی کوئی قباحت نہیں کیونکہ یہ ہر صورت میں آپ کو فائدہ دے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…