کینسر کو جڑ سے اکھاڑنے والی نئی دوا تیار

1  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دوبڑی کمپنیوں کے سٹم سینٹر نے منفر دوا تیارکر لی ہے جو چھاتی ، پھیپھڑوں اور بچہ دانی کے کینسر کیخلاف تیزی سے کام کرتی ہے۔ ان دوا کے لیبارٹری تجربات جاری۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ اگر یہ تجربات مثبت رہے تو نئی دوا بعض اقسام کے کینسر میں مبتلا لوگوں کی زندگیاں بدل سکتی ہے۔

دوا پر کام کررہے ہیں جسے اس وقت پی ایف 06647020کا نام دیا گیا ہے ۔توقع ہے کہ یہ دوا کینسر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بالکل اسی طرح کینسر کا صفایا کرتی ہے جس طرح آپ اپنے باغیچے سے غیر ضروری جڑی بوٹیاں اکھاڑ کر پھینک دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دوا چھاتی کے ٹرپل نیگیٹو کینسر، بچہ دانی کے کینسر اور پھیپھڑوں کے خلیوں کے کینسر میں مفید ہے جن کا علاج عام حالات میں بہت مشکل ہوتا ہے۔ یہ دوا اپنے تجربات کے دوران چوہوں اور بندوں پر مؤثر اور محفوظ ثابت ہوچکی ہے اور ان دنوں انسانوں پر تجربات کیے جارہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ اینٹی باڈی کیساتھ کینسر کیخلاف لڑنیوالی دوا بھی شامل ہوتی ہے تو وہ کیموتھراپی کے انداز میں براہ راست کینسر پر حملہ کرتی ہے اور اْسے ختم کردیتی ہے۔ یہ دوا کیموتھراپی کی جگہ لے سکتی ہے۔ اس دوا میں پی ٹی کے نامی ایک پروٹین ہے۔ یہ پروٹین کینسر کے خلیوں میں کافی مقدار میں پایاجاتا

ہے۔ اس دوا کے تجربات ان مریضوں پر کیے جارہے ہیں جن پر دوسری دوائیں کار گرثابت نہیں ہوئیں تھیں۔ بچہ دانی کے کینسر کے ایک تہائی مریضوں کے نتائج مثبت رہے ہیں۔ چھاتی اور پھیپھڑوں کے مخصوص کینسر کے مریضوں پر تجربات بھی حوصلہ افزا ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…