اب کسی کی محتاجی کی ضرورت نہیں،فالج کے مریضوں کیلئے خوشخبری آگئی

10  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فالج کا مرض جان لیوا تو نہیں لیکن انتہائی اذیت ناک ضرور ہے ،فالج کا مریض ہر پل ہر ضرورت کیلئے دوسروں کے رحم و کرم پر ہوتا ہے لیکن اب پریشان ہونیکیضرورت نہیں کیونکہ فالج کے مریضوں کیلئے خوشخبری ،اب وہ بھی اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے۔سائنسدانوں کی تیار کردہ نئی ڈیوائس سے فالج کے مریض اپنی مشکل پر قابوپاسکیں گے۔ ماہرین نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ڈیوائس کو 2 بندروں میں استعمال کیا گیا،جنہوں نے اسے اپنے فالج زدہ پیروں کے لئے کامیابی سے استعمال کیا۔

دماغ سے کنٹرول ہونے والی یہ ڈیوائس ایک بین الاقوامی ٹیم نے تیار کی اور امید ہے کہ انسانوں کے استعمال کے لئے جلد ہی اس کا تجربہ کیا جائے گا۔عالمی ٹیم کے ایک رکن کا کہناہے کہ پہلی مرتبہ ہم اس بات کا تصور کر سکتے ہیں کہ مکمل طور پر فالج زدہ انسان دماغ سے چلنے والی اس ڈیوائس کے ذریعے اپنی ٹانگیں استعمال کر سکے گا۔ یہ ڈیوائس دماغ سے ملنے والے سگنل کو ڈی کوڈ کرکے پیر چلانے میں مدد کرے گی۔ یہ ڈیوائس سوئٹزر لینڈ میں تیار کی گئی ہے اور اس کے اہم اجزا کی تیاری میں امریکی یونیورسٹی اور جرمنی کی ایک کمپنی نے حصہ لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…