چہرے کی جھریاں ختم ، گھریلو عام سا نسخہ اپنائیں

7  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چہرے پر جھریاں کس کو پسند ہوتی ہے؟کسی کو نہیں خاص طور پر اگر وہ قبل از وقت نمودار ہو جائیں مگر اپنے چہرے کی خوبصورتی یا بڑھاپے کی اس علامت کو کافی حد تک دور رکھا جاسکتا ہے بس آپ کو گھر میں موجود چند چیزوں کی ضرورت ہوگی۔جی ہاں ایک عام سے گھریلو نسخہ کے ذریعے آپ اپنی جلد کو صرف ایک ہفتے میں بہتر بنا سکتے ہیں اور اس کیلئے زیادہ کوشش کی بھی ضرورت نہیں۔
بس آپ کو ان چیزوں کی ضرورت ہوگی؟
دوچائے کا چمچ ویسلین
ایک چائے کا چمچ بادام یا زیتون کا تیل
ایک انڈے کی زردی ایک کا چمچ شہد
ایک پکا ہوا ایوو کیڈ و
کیسے تیار کریں:
ویسلین کو چند سیکنڈ کیلئے اس وقت تک گرم کریں جب تک نرم نہ ہو جائے ،اس کیلئے چولہے پر کسی برتن میں ڈالا جا سکتاہے یا مائیکرویو میں کسی محفوظ ڈبے کے ذریعے ۔اس کے بعد شہد کوویسلین میں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔اس کے بعد باقی اجزاء کو بھی ڈال دیں تاہم انڈے کی زردی سب سے آخر میں ڈالیں ،اسے اچھی طرح اس وقت تک مکس کریں جب تک وہ پیسٹ نہ بن جائیں ،اس کریم کو کسی جار میں رکھ کر اچھی طرح ہلائیں ۔
کیسے استعمال کریں :
سب سے پہلے مکسچر کو بنانے کے بعد کم از کم پانچ منٹ کیلئے چھوڑ دیں ۔اس کے بعد منہ دھوکر اچھی طرح خشک کریں اور پھر کریم کو لگائیں ۔نرمی سے کچھ منٹ تک مالش کریں ۔آدھے گھنٹے تک کریم کو لگاچھوڑ دیں اور پھر منرل واٹر سے بھگوئے ہوئے تولئے یاروئی سے صاف کر لیں ۔اس کریم کا اثر دیکھ کے آپ دنگ رہ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…