بڑے ملک میں سگریٹ نوشی مکمل غیر قانونی قرار دینے کی تیاریاں

11  جنوری‬‮  2017

ماسکو(این این آئی)روس کی وزارت صحت 2014 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے تمام افراد کو سگریٹ کی فروخت بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تمباکو کے خلاف ملک کے سیاسی رہنماں کے سخت اقدامات کا حصہ ہے۔اس نسل کے لوگوں پر بالغ ہونے کے بعد بھی پابندی جاری رہے گی۔ابھی اس بابت صرف غور کیا جا رہا ہے لیکن اگر اس پر عمل در آمد ہو گیا تو روس میں بالآخر سگریٹ نوشی غیر قانونی ہو جائے گی۔

ایک سرکاری دستاویزکے مطابق جس میں 2017 سے 2022 کے درمیان اور اس کے بعد بھی تمباکو کے خلاف حکومتی حکمت عملی کا ذکر ہے۔اس کے مطابق روسی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسے حکومتی سطح پر وسیع پیمانے پر جاری کیا جا رہا ہے۔ ملک صحت کمیٹی کے ایک رکن نیکولائی گراسیمنکوف نے کہا کہ یہ ہدف اصولی طور پر بالکل صحیح ہے۔سگریٹ نوشی کے خلاف مہم کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اقدام دنیا کے دوسرے حصوں میں بھی کیے جانے چاہییں لیکن انھیں کبھی بھی حکومت کا تعاون حاصل نہیں ہو سکا۔روس میں ویسے بھی کام کی جگہ، رہائشی عمارتوں کے زینوں پر، بسوں، ٹرینوں، سٹیشن اور ایئرپورٹ کے 15 میٹر کے دائرے میں سگریٹ نوشی منع ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…