دماغ کے 14راز جو آ پ نہیں جانتے

31  جنوری‬‮  2019

کیا آپ نے کبھی سوچنے کی کوشش کی ہے کہ آپ کا دماغ کس طرح کام کرتا ہے؟ کیا کبھی نہیں سوچا؟ درحقیقت اپنے دماغ کو سوچ سے خالی کرنا ممکن ہی نہیں مگر اپنے دماغ کے بارے میں جاننا ضرور ممکن ہے۔امریکا کے کلیو لینڈ کلینک نے انسانی دماغ کے بارے میں 14 ایسے حیرت انگیز حقائق بیان کیے ہیں جن کے بارے میں ہوسکتا ہے آپ کو معلوم ہی نہ ہو یا آپ نے کبھی اس بارے میں سوچا ہی نہ ہو۔

1۔ایک بالغ انسانی دماغ کا وزن لگ بھگ تین پونڈز ہوتا ہے۔ مردوں کے دماغ کا اوسط وزن 2.9 پونڈز(1336 گرام) اور خواتین کا 2.6 پونڈز(1198 گرام) ہوتا ہے مگر بڑے دماغ کا مطلب زیادہ ذہانت نہیں ہوتا‘ درحقیقت البرٹ آئن اسٹائن کے دماغ کا وزن 2.7 پونڈز ہی تھا پھر بھی وہ دنیا کے ذہین ترین انسانوں میں سے ایک ہیں۔ 2۔آپ کا دماغ اتنی بجلی پیدا کرسکتا ہے جس سے 25 واٹ کا بلب روشن کیا جاسکتا ہے۔ 3۔ بہت کم افراد کو مشارکی احساس ہوتا ہے یعنی وہ رنگوں کو سن سکتے ہیں‘ الفاظ کو سونگھ سکتے ہیں اور فضائی مقامات میں کوئی تصور دیکھ سکتے ہیں۔ 4۔ ہم خواب کیوں دیکھتے ہیں تاحال ایک سائنسی اسرار(مسٹری) ہے۔ کچھ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ ہمارے دماغ کی ورزش کا طریقہ ہے جو وہ نیند کے دوران اختیار کرتا ہے دیگر کا دعویٰ ہے اس سے دماغ کو دن بھر کی یادداشتوں اور خیالات کوجذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 5۔ فیس بلائنڈ نیس نامی عارضہ اڑھائی فیصد آبادی کو اپنا ہدف بناتا ہے۔ اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی 2014 ء کی ایک تحقیق کے مطابق دماغ کے وہ حصے جو انسانی چہروں کی شناخت کے لیے ضروری ہوتے ہیں کو نقصان پہنچے تو متاثرہ لوگوں کے لیے چہرے یاد رکھنا ممکن نہیں ہوپاتا اور وہ لوگ انسانی چہروں کو یاد رکھنے کے لیے انہیں قابل خوراک یا کھانے پینے کی اشیاء کی شکل میں دیکھتے ہیں۔ 6۔ آپ خود کو گدگدی نہیں کرسکتے کیونکہ آپ کا حرام مغز آپ کو ایسا کرنے سے روکتا ہے۔ حرام مغز جو جسمانی حرکت کا ذمہ دار ہوتا ہے

سنسنی کے احساس کی پیشینگوئی اور ردعمل کو روکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کوئی شخص خود کو گدگدی نہیں کرسکتا حالانکہ یہ عادت زمانہ ماضی میں سماجی تعلق کی مضبوطی کی ایک قسم سمجھی جاتی تھی۔ 7۔ کچھ معاشروں میں جانوروں کا دماغ لذیذ غذا سمجھی جاتی ہے۔ 8۔ آپ کا دماغ پورے جسم کو ملنے والی آکسیجن کا کم از کم 20 فیصد حصہ استعمال کردیتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دماغ کو آپ کے پٹھوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔ 9۔ آپ کے دماغ میں درد کو محسوس کرنے والے ریسیپٹر یا حسی عضو نہیں ہوتے تو درحقیقت آپکو دماغ کو ’درد‘ محسوس ہی نہیں ہوتا۔

اگرچہ دماغ آپ کی ریڑھ کی ہڈی کی مددسے درد کو شناخت اور پراسیس کرتا ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ دماغی خلیات اور حصوں کو درد محسوس ہی ہیں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دماغی سرجری کسی فرد کی بیداری کے دوران بھی ہوجاتی ہے۔ 10۔ جو لوگ اعضاء سے محروم ہوجاتے ہیں وہ شیشے کو بطور تھراپی استعمال کرکے خیالی درد پر قابو پاسکتے ہیں۔ ایسا خیالی درد نوے فیصد اعضا ء سے محروم ہوجانے والے افراد کو محسوس ہوتا ہے تاہم شیشے کی تھراپی دماغ کو معمول کے سنسری پیٹرن میں واپس لوٹانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ 11۔ یہ بات بالکل غلط ہے کہ انسان اپنے دماغ کا دس فیصد حصہ بھی استعمال نہیں کرپاتا۔

درحقیقت انسان اپنے دماغ کا دس فیصد سے بھی زیادہ حصہ استعمال کرپاتا ہے کیونکہ دماغ کا کوئی بھی حصہ ایسا نہیں جو فعال نہ ہو۔ 12۔ بیشتر دائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد زبان کا تجزیہ اپنے دماغ کے بائیں حصے سے کرتے ہیں مگر لیفٹ ہینڈ افراد کئی بار دونوں حصوں کو استعمال کرپاتے ہیں۔ 13۔ انسانی دماغ کی نشوونما پچیس سال کی عمر تک جاری رہتی ہے۔ 14۔ دماغ وہ واحدعضو ہے جو خود کو آلودہ کرسکتا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…